Bharat Express DD Free Dish

Abhishek Banerjee

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے کہا کہ توڑ پھوڑ سے پہلے ان لوگوں نے سکیورٹی گارڈ سے موبائل فون چھین لیا اور لوہے کی سلاخ دکھا کر اسے دھمکی دی۔ اس کے بعد یہ لوگ دفتر میں داخل ہوئے اور جم کر توڑ پھوڑ کی۔

سپریم کورٹ نے اپنے مختلف فیصلوں میں واضح کیا ہے کہ نااہلی کی عرضیوں پر فیصلہ کرتے وقت اسپیکر عدالتی یا ٹریبونل جیسے فرائض انجام دیتے ہیں اور ان کے فیصلے کا عدالتی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ نااہلی سے متعلق عرضیوں پر ابتدائی فیصلہ کرنے کے لیے اسپیکر ہی متعلقہ آئینی اتھارٹی ہیں، تاہم انہیں غیر جانب دار،

ترنمول کانگریس (TMC) کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے انہیں بیرونِ ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم اس کے ساتھ کچھ اہم شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکنِ پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کی بیرونِ ملک جا کر آنکھوں کے علاج کی اجازت سے متعلق دائر درخواست کو کلکتہ ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ ان کا طبی معائنہ کولکاتا کے ایس ایس کے ایم اسپتال کے میڈیکل بورڈ سے کرایا جائے۔

ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑکرآج مجھے بھلا برا کہہ رہے ہیں، یا مجھ پرالزام لگا رہے ہیں، انہیں میں چیلنج دیتا ہوں کہ دیدی کے پاس واپس آجائیں۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو میں ایک گھنٹے کے اندرپارٹی سے استعفیٰ دے دوں گا، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔

 سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اورٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمیں زبردستی ہرایا گیا۔ ایک دن یہ ثابت ہوجائے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگرمیں نے سمجھوتہ کیا ہوتا تو ہمیں یہ سب نہیں جھیلنا پڑتا، لیکن میں اپنا ضمیر نہیں بیچتی۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی مرکز کے اقتدار سے باہر ہوگی تو یہی خوف اس کے زوال کا سبب بنے گا۔

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کوہتک عزت کے ایک مقدمے میں بڑی راحت ملی ہے۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری پرروک لگا دی ہے۔ کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ نے بھوپال میں ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیا تھا۔

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس میں بڑی بغاوت ہوئی ہے۔ رتبرتا بنرجی کی قیادت میں باغی اراکین اسمبلی نے ممتا بنرجی کو چیئرپرسن کے عہدے سے ہٹاکر انوپ رائے کو نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔ ابھیشیک بنرجی کو پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔ 60 اراکین اسمبلی اور 70 کونسلروں کی حمایت سے بنی اس نئی کمیٹی نے ریاست کی سیاست میں بھونچال لا دیا ہے، جس سے پارٹی کے انتخابی نشان سے متعلق بھی سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔

ہائی کورٹ نے 2018 میں پولیس کو یہ بھی ہدایت دی تھی کہ وہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو ٹریفک کے متبادل راستوں کے بارے میں آگاہ کرے۔ اس کے علاوہ عدالت نے کہا تھا کہ اگر کسی سیاسی جلسے یا ریلی کے دوران توڑ پھوڑ یا تشدد کا واقعہ پیش آتا ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ معاملہ نومبر 2020 کا ہے، جب کولکاتا میں ایک سیاسی ریلی کے دوران ابھیشیک بنرجی نے مبینہ طور پر بی جے پی کے سینئر رہنما کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کو ’’غنڈا‘‘ قرار دیا تھا۔ بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آکاش وجے ورگیہ نے بھوپال کی خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔