Bharat Express DD Free Dish

Abhishek Banerjee

 ترنمول کانگریس میں مچے سیاسی گھمسان سے متعلق لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو 19 جون کو ملاقات کے لئے بلایا ہے۔ اوم برلا چاہتے ہیں کہ وہ (ابھیشیک بنرجی) پارٹی میں بغاوت معاملے پر اپنا موقف رکھیں اور صورتحال واضح کریں۔

اس کے علاوہ 15 جون کو پرائمری اساتذہ بھرتی گھوٹالے کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں طلب کیا ہے، جبکہ 16 جون کو مبینہ دھمکی کے ایک الگ مقدمے میں بھی سی آئی ڈی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ان تمام قانونی کارروائیوں کے درمیان ہفتہ کی صبح ہونے والی اس اچانک چھاپہ مار کارروائی نے مغربی بنگال کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے

اپنے خلاف جاری تحقیقات کے حوالے سے ابھیشیک بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں انہیں مختلف معاملات میں پھنسانے کی کوشش کی جا سکتی ہے، لیکن وہ کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔

مغربی بنگال کی سیاست میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی ) ایک گہرے بحران سے دوچار نظر آ رہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کے قریبی اور بااعتماد رہنما کلیان بنرجی نے ابھشیک بنرجی پر براہِ راست حملہ کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے تک کی وارننگ دے دی ہے، جس کے بعد پارٹی کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری محمد اجمل صدیقی نے ہفتے کے روز پارٹی کے تمام عہدوں اور بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

اسمبلی انتخابات کے بعد مغربی بنگال کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ ہمایوں کبیرنے اپنی جیت یقینی بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو ریجی نگرسے ضمنی انتخاب لڑنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی ایم سی کے 20 ممبران پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے خلاف بغاوت کے لئے تیارہیں۔ ہمایوں کبیرنے ٹی ایم سی قیادت پرتنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی کوریاستی سیاست کی اہم شخصیت قراردیا۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر ابھیشیک بنرجی کی کولکاتا واقع رہائش گاہ پر پیر کے روز بھاری پولیس فورس پہنچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں جاری نوٹس کی مدت ختم ہونے کے بعد کی گئی۔

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فالٹا میں دوبارہ ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کے دوران کئی بڑی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کوبڑی راحت دی ہے۔ ان کی اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں، عدالت نے فیصلہ دیا کہ پولیس 31 جولائی تک ان کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہیں کرسکتی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ابھیشیک بنرجی ملک سے باہرنہیں جا سکتے اورنوٹس ملنے کے بعد ہر48 گھنٹے بعد ذاتی طورپرحاضر ہونا ضروری ہے۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے الزام لگایا کہ تقریباً 30 لاکھ حقیقی رائے دہندگان کو ووٹرلسٹ سے باہر رکھا گیا۔