Bharat Express DD Free Dish

ٹی ایم سی کے 20 اراکین پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے خلاف بغاوت کو تیار، ہمایوں کبیر کا دعویٰ، ممتا بنرجی کو ریجی نگر سے ضمنی الیکشن لڑنے کی دی دعوت

اسمبلی انتخابات کے بعد مغربی بنگال کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ ہمایوں کبیرنے اپنی جیت یقینی بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو ریجی نگرسے ضمنی انتخاب لڑنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی ایم سی کے 20 ممبران پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے خلاف بغاوت کے لئے تیارہیں۔ ہمایوں کبیرنے ٹی ایم سی قیادت پرتنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی کوریاستی سیاست کی اہم شخصیت قراردیا۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے نتائج کے بعد ریاست کے بدلتے سیاسی منظرنامہ میں نوادہ کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیرتوجہ کا مرکزبن گئے ہیں۔ اس بارانہوں نے ممتا بنرجی کو اسمبلی ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے براہ راست مدعوکرکے ہلچل مچا دی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اگرسابق وزیراعلیٰ خود چاہیں تووہ ریجی نگرحلقہ سے انہیں منتخب کرانے کی ذمہ داری لینے کے لئے تیارہیں۔ ہمایوں کبیرنے کہا کہ وہ ممتا بنرجی کی جیت میں مدد کریں گے۔

انہوں نے سنسنی خیز دعویٰ کیا کہ ٹی ایم سی کے 20 اراکین پارلیمنٹ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے خلاف بغاوت کرنے کوتیارہیں اورجو مغربی بنگال اسمبلی میں ہوا، وہی بہت جلد ٹی ایم سی کی پارلیمانی پارٹی میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔ ممتا بنرجی کوتیاررہنا چاہئے۔ ہمایوں کبیرنے کہا کہ موجودہ حالات میں ممتا بنرجی کا اسمبلی میں ہونا ضروری تھا۔ ان کے مطابق، ریاست کی سیاست میں ممتا بنرجی کی اہمیت کو مسترد کرنے کا ابھی بھی کوئی موقع نہیں ہے۔ اس لئے انہیں لگتا ہے کہ انہیں اپوزیشن کی سیاست کے اہم چہروں میں سے ایک کے طورپراسمبلی میں موجود رہنا چاہئے۔

ہمایوں کبیر نے ممتا بنرجی کو دی دعوت

ہمایوں کبیر نے کہا کہ نندی گرام جیسی سیٹ پرممتا بنرجی کے لئے جیتنا مشکل ہوسکتا ہے۔ حالانکہ ریجی نگرکے سیاسی حالات بالکل مختلف ہیں۔ ہمایوں کبیرکا دعویٰ ہے کہ اس اسمبلی حلقہ میں ان کا اثراورعوام کی حمایت ایسی ہے کہ وہ وہاں کسی کو بھی جتانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ اسی بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرممتا بنرجی ان سے ذاتی طورپر گزارش کریں تو وہ ان کی اسمبلی میں واپسی کا انتظام کرسکتے ہیں۔ ہمایوں کبیر نے اپنی سیاسی طاقت کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ریجی نگر میں ترنمول کانگریس کو بہت بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ انہوں نے بی جے پی کو بھی بہت بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ اس لئے انہیں بھروسہ ہے کہ مستقبل میں وہ لوگوں کے سپورٹ سے اس سیٹ سے جیتیں گے۔

ابھیشیک بنرجی کے خلاف ٹی ایم سی میں بغاوت

ان کا دعویٰ ہے کہ ممتا بنرجی اپنے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو مغربی بنگال کا وزیراعلیٰ بنانا چاہتی تھیں۔ ان کے الفاظ میں ممتا کا برتاو دھرت راشٹرجیسا تھا۔ اسی لئے پارٹی سیاسی اصلیت سے دورہوگئی تھی۔ اسمبلی الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد ریاست کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ ترنمول کانگریس کی ہارکے ساتھ ہی پارٹی کے اندرپھوٹ کی قیاس آرائیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ کئی اراکین اسمبلی پارٹی کی موجودہ لیڈرشپ پرکھل کرسوال اٹھا چکے ہیں۔ ایسے میں ہمایوں کبیرکا بیان سیاسی بحث کو ایک نیا موڑدے دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read