Urdu Conclave 2026

Abhishek Banerjee on FALTA Results: فالٹا کے نتائج پر ابھیشیک بنرجی کا مطالبہ، “سی سی ٹی وی فوٹیج کا آزادانہ آڈٹ کرایا جائے”

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فالٹا میں دوبارہ ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کے دوران کئی بڑی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج  کے بعد ترنمول کانگریس کو فالٹا اسمبلی سیٹ کے ری پول میں بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ اس نشست پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کے بھاری فرق سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد سیاسی ماحول ایک بار پھر گرم ہو گیا ہے۔ شکست کے بعد ترنمول کانگریس نے انتخابی کمیشن کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ووٹوں کی گنتی کے دوران کئی بڑی بے ضابطگیاں سامنے آئیں

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فالٹا میں دوبارہ ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی کے دوران کئی بڑی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ری پول کی گنتی کے نتائج نے انتخابی عمل کی غیر جانبداری اور شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ابھیشیک بنرجی کے مطابق اتوار کی دوپہر ساڑھے تین بجے تک تمام 21 راؤنڈ کی گنتی مکمل کر لی گئی، جبکہ 4 مئی کو اسی وقت تک صرف 2 سے 4 راؤنڈ کی گنتی ہو پائی تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اتنا بڑا فرق آخر کیسے ممکن ہوا اور اس کی وضاحت انتخابی کمیشن کو دینی چاہیے۔

الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات

انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران فالٹا علاقے میں ترنمول کانگریس کے ایک ہزار سے زائد کارکنوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا، لیکن انتخابی کمیشن خاموش تماشائی بنا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے باوجود پارٹی دفاتر میں دن دہاڑے توڑ پھوڑ کی گئی، مگر کسی قسم کی کارروائی نہیں ہوئی۔ٹی ایم سی لیڈر نے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کی تقرری پر بھی سوال اٹھائے۔ ان کے مطابق جس افسر پر ووٹر لسٹ سے نام حذف کرنے اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزامات تھے، اسی افسر کو نئی حکومت کا چیف سکریٹری مقرر کر دیا گیا۔ابھیشیک بنرجی نے مطالبہ کیا کہ پورے انتخابی عمل اور ووٹوں کی گنتی کی آزادانہ سی سی ٹی وی آڈٹ کرائی جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب بی جے پی امیدوار دیبانگشو پانڈا نے ایک لاکھ 9 ہزار 21 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی، جبکہ ترنمول کانگریس اپنی ضمانت بھی نہ بچا سکی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read