Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


ایرانی بحریہ نے تیل بردار جہاز کو ’خلاف ورزی کرنے والا‘ جہاز قرار دیا۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ ممنوعہ علاقوں میں داخل ہونے والے دیگر جہازوں کو بھی اسی طرح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ اطلاع ژنہوا نیوز ایجنسی نے دی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نوجوان ہندوستانی اقدار کو رہنما بناتے ہوئے ملک کی ترقی میں جوش و خروش کے ساتھ اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو ’وکست بھارت‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کی میزبانی میں منعقدہ اس تقریب میں سماج، سیاست، انتظامیہ اور روحانیت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد دیوالی کی خوشیوں کے ساتھ باہمی ہم آہنگی، مکالمے اور مثبت رشتوں کو فروغ دینا تھا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران مسودہ ووٹر لسٹ سے باہر ہونے والے لاکھوں ووٹروں کو بڑی راحت دی ہے۔ دہلی، مہاراشٹر سمیت 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایسے ووٹروں کو دوبارہ اپنا نام درج کرانے کا موقع ملے گا۔ سپریم کورٹ کی سختی اور مختلف سطحوں سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد کمیشن نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

ممبئی کے وکرولی ریلوے اسٹیشن پر ایک نوجوان کی بہادری کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ نوجوان نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوکل ٹرین کی زد میں آنے والے ایک شخص کی زندگی بچالی۔ اس واقعے نے اسٹیشن پر موجود لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ریلوے انتظامیہ نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

ہماچل پردیش میں بھاکڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ (بی بی ایم بی) کے بجلی کے بقایاجات سے متعلق سپریم کورٹ کے اہم فیصلے کو ریاست کے عوام کے لیے ایک تاریخی جیت قرار دیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش بی جے پی کے صدر راجیو بندل نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔

ہندوستان کی خوردہ مہنگائی کی شرح ستمبر کے 5.54 فیصد سے بڑھ کر 5.93 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ وہیں غذائی مہنگائی کی شرح 8.20 فیصد ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کا براہ راست اثر سبزیوں، دودھ اور روزمرہ استعمال کی دیگر غذائی اشیا کی قیمتوں پر پڑ سکتا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار اور عوامی زندگی کے 25 سالہ سفر کو خدمت، لگن، قربانی اور تپسیا کا دور قرار دیا ہے۔ اس دوران انہوں نے سابقہ کانگریس حکومت کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے تاریخی کام کیا ہے۔

بہار میں این ڈی اے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورۂ ویشالی کو لے کر سیاسی اور انتظامی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی صدر امیش کشواہا نے وزیر اعظم کے اس دورے کو تاریخی اور یادگار بنانے کی بات کہی ہے۔

راہل گاندھی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر کانگریس لیڈرؤں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ اور ’دیوالی ملن‘ پروگرام سے متعلق سیاسی بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبول پروگراموں کی نقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔