CM Suvendu Adhikari Meets HM Amit Shah: دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملے سوویندو ادھیکاری، بنگال کی امن و قانون کی صورتحال پر ہوئی بات چیت
مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور انہیں ماں درگا کی روایتی ڈوکرا مورتی بطور تحفہ پیش کی۔ ملاقات کے دوران بنگال کی ترقی، امن و قانون کی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
Mahua Moitra Attack: مہوا موئترا کے قافلے پر پھینکے گئے انڈے، خواتین نے گاڑی پر جھاڑو سے کیا حملہ، لگائے ’گو بیک‘ کے نعرے
مغربی بنگال کے ضلع نادیہ میں ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کو احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ بی جے پی کارکنوں نے ان کا قافلہ روک کر ’گو بیک‘ کے نعرے لگائے، گاڑی پر انڈے پھینکے اور مظاہرے میں شامل خواتین نے جھاڑو سے حملہ کیا۔
Lok Sabha MP Mala Roy Faces Protests: کولکاتا میں چھٹھ پوجا پروگرام کے دوران رکن پارلیمنٹ مالا رائے کی مخالفت، مظاہرین نے لگائے ’چور چور‘ کے نعرے
ٹالی گنج علاقے میں مظاہرین نے رکن پارلیمنٹ کو گھیرا، مالا رائے نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا- علاقے میں خوف اور دھمکی کی سیاست ہو رہی ہے
TMC Leader Jahangir Khan: جیل میں بند ٹی ایم سی لیڈر جہانگیر خان کے گھر پر بلڈوزر کارروائی پر روک، عدالت نے انتظامیہ سے پوچھے سخت سوالات
کلکتہ ہائی کورٹ نے ٹی ایم سی لیڈر جہانگیر خان کے مکان پر جاری انہدامی کارروائی پر عبوری روک لگا دی۔ عدالت نے جیل میں بند ہونے کے باوجود انہیں نوٹس نہ بھیجے جانے پر انتظامیہ سے سوال کیا اور اگلی سماعت تک کارروائی روکنے کی ہدایت دی۔
Abhishek Banerjee: ابھیشیک بنرجی کی سکیورٹی پر کلکتہ ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا محفوظ، ریاستی حکومت سے پوچھے سخت سوالات
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کی سکیورٹی زیڈ پلس سے گھٹا کر ایکس زمرے میں کیے جانے کے معاملے پر کلکتہ ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سکیورٹی جائزے میں تاخیر پر ریاستی حکومت سے سوالات کیے۔
Bengal Politics: ممتا بنرجی کی مشکلات میں اضافہ، کانگریس سیٹوں کی تقسیم کے لیے تیار نہیں، بلدیاتی انتخابات پر حکمت عملی کا اعلان
مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے ساتھ اتحاد سے کانگریس کا انکار، ریاستی صدر شبھنکر سرکار نے اکیلے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا
Bengal ex-CM Mamata Banerjee: ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام، پارٹی نے کہا-’’تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکی لیڈر بھی محفوظ نہیں‘‘
مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کی گئی۔ پارٹی کے مطابق، نشے کی عادی ایک خاتون ممتا بنرجی کے گھر پہنچی اور ان پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔
INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ سڑکوں پر مظاہروں اور سپریم کورٹ میں قانونی لڑائی کے بعد اپوزیشن نومبر میں ایک بڑی ریلی کے ذریعے اس معاملے کو قومی سطح پر اٹھانے کی تیاری کر سکتی ہے۔
Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، کانگریس امیدوار ملن پردھان 3 اکتوبر تک بھیجے گئے جیل، نہیں چلا سکیں گے انتخابی مہم؟
پولیس کے مطابق ملن پردھان کو پرانے مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف چار گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے تھے، جن میں تین قتل کے مقدمات اور ایک آرمز ایکٹ سے متعلق مقدمہ شامل ہے۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کانگریس کے نندی گرام امیدوار ملن پردھان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی حمایت کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان کو ایک پرانے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کے خلاف ایک پرانے قتل کے معاملے میں وارنٹ بھی جاری ہوا تھا۔





