Bharat Express DD Free Dish

West Bengal Politics

اس موقع کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وزیراعظم مودی کے ساتھ دیگر این ڈی اے رہنما بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں چراغ پاسوان سمیت کئی اہم رہنما دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے خود اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا، ’’آج این ڈی اے کی میٹنگ میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ جھال موڑی کھائی۔‘‘

پولیس ذرائع کے مطابق مغربی بنگال پولیس کے ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIG) کی سربراہی میں ایس آئی ٹی اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔ اب تک سی آئی ڈی 13 ٹی ایم سی اراکین اسمبلی کے بیانات ریکارڈ کر چکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ تین اراکین اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 مئی کی میٹنگ ریزولوشن بک میں موجود دستخط ان کے نہیں ہیں۔

کیرتی آزاد نے پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی کے 29 ارکان پارلیمان ’’ماں، ماٹی، مانش‘‘ کے نام پر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’میں ان غداروں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر انہیں کوئی شکایت تھی تو انتخابات سے پہلے کیوں نہیں بولے؟

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری محمد اجمل صدیقی نے ہفتے کے روز پارٹی کے تمام عہدوں اور بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

فرہاد حکیم نے میئر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست کی تھی، جسے پارٹی سربراہ ممتا بنرجی نے منظور کر لیا ہے۔ حکیم نے پہلے بھی استعفیٰ دینے کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم اس وقت انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے کے لیے کہا گیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے دوبارہ ممتا بنرجی سے اجازت طلب کی، جس کے بعد ان کی درخواست قبول کر لی گئی۔

مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر رویندر ناتھ بوس نے رتبرتا بنرجی کو اپوزیشن لیڈر کی منظوری دے دی ہے۔ وہیں آخرالزماں کو چیف وہپ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے باغی اراکین اسمبلی نے اسپیکرسے ملاقات کی اور58 اراکین کے دستخط شدہ حمایتی خطوط پیش کئے۔

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اوراپنے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی پٹائی کے خلاف دھرنے پربیٹھیں ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں پولیس ٹی ایم سی لیڈران کودھمکا رہی ہے۔ کولکاتا پولیس نے یکم جون کوممتا بنرجی کواحتجاجی مظاہرہ کرنے کی اجازت دینے سے انکارکیا تھا۔

ریجو دتہ نے کہا کہ ٹی ایم سی کے 2 اراکین اسمبلی، رتبرتا بنرجی اورسندیپن ساہا نے اسپیکر کو خط لکھ کردعویٰ کیا کہ ان کے دستخط جعلی ہیں۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس نے ان دونوں اراکین اسمبلی کو پارٹی سے معطل کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم مودی کی تعریف کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رام کرپال یادو نے کہا کہ وہ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے وزیراعظم مودی کی قیادت اور صلاحیتوں کو کھلے دل سے سراہا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ 12 برسوں میں مودی نے جس انداز میں ملک کی قیادت کی ہے، اس سے عالمی سطح پر بھارت کی ایک الگ شناخت قائم ہوئی ہے۔

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر ابھیشیک بنرجی کی کولکاتا واقع رہائش گاہ پر پیر کے روز بھاری پولیس فورس پہنچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں جاری نوٹس کی مدت ختم ہونے کے بعد کی گئی۔