Urdu Conclave 2026

West Bengal Political News: ممتا بنرجی کو چیئرپرسن کے عہدے سے ہٹایا، ابھیشیک بنرجی معطل، باغیوں نے سنبھالی ٹی ایم سی کی کمان

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس میں بڑی بغاوت ہوئی ہے۔ رتبرتا بنرجی کی قیادت میں باغی اراکین اسمبلی نے ممتا بنرجی کو چیئرپرسن کے عہدے سے ہٹاکر انوپ رائے کو نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔ ابھیشیک بنرجی کو پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔ 60 اراکین اسمبلی اور 70 کونسلروں کی حمایت سے بنی اس نئی کمیٹی نے ریاست کی سیاست میں بھونچال لا دیا ہے، جس سے پارٹی کے انتخابی نشان سے متعلق بھی سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔

مغربی بنگال میں رتبرتا بنرجی کی قیادت میں باغی ترنمول کانگریس نے ابھیشیک بنرجی کو پارٹی سے معطل کردیا ہے اورممتا بنرجی کوپارٹی کے چیئرپرسن عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ رکن اسمبلی اروپ رائے کونیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح سے باغی ترنمول کانگریس کے اراکین اسمبلی نے پارٹی پرقبضہ کرنے کا اشارہ دیا۔ اب نئی تنظیم بن گئی ہے، کیا باغی اس بار پارٹی کے انتخابی نشان کوحاصل کرنے کی کوشش کریں گے؟ اس سے متعلق سوال اٹھنے لگے ہیں۔

ایک ڈرامائی سیاسی پیش رفت میں، رتبرتا بنرجی کی قیادت میں گروپ نے پیرکے روزباضابطہ طورپرممتا بنرجی کی تشکیل کردہ ترنمول کانگریس پرقبضہ کرلیا۔ ممتا بنرجی کوپارٹی کے قیام کے بعد پہلی بارپارٹی کے چیئرپرسن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حالانکہ انہیں باغی گروپ کی طرف سے ہٹایا گیا ہے۔ پارٹی نے اروپ رائے کوچیئرمین بنایا ہے جبکہ اروپ بسواس، فرہاد حکیم، رتھن گھوش کونائب صدرکی ذمہ داری دی ہے۔ وہیں اخترالزماں کوخان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ٹی ایم سی کے 60 باغی اراکین اسمبلی اورکم ازکم 70 کونسلروں کی موجودگی میں رتبرتا بنرجی نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ یہ قدم مغربی بنگال کے سیاسی ماحول میں ایک بڑی تبدیلی ہے، جس میں باغی گروپ نے پارٹی کے اندرتنظیم اورلیجسلیٹیوسپورٹ کا دعویٰ کیا ہے کیونکہ وہ ایک نئی لیڈرشپ کا اسٹرکچر بنانا چاہتا ہے۔

رتبرتا بنرجی نے پارٹی کے کونسلروں کے ساتھ کی میٹنگ

اس سے پہلے آج نیوٹاون میں رتبرتا بنرجی کی قیادت میں ٹی ایم سی کے باغی کونسلروں کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں تقریباً 70 کونسلر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری کے اعلان کے مطابق، کولکاتا میں کچھ ہی ماہ میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے الیکشن ہوں گے۔ الیکشن دسمبر تک ہونے ہیں، لیکن اس سے پہلے کونسلروں کی یہ تصویر ترنمول کانگریس میں بڑی پھوٹ کی طرف اشارہ کررہی ہے۔ ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد شوبھیندو چٹرجی کا نام اپوزیشن لیڈر کے طورپراسمبلی میں بھیجا گیا۔ 70 اراکین اسمبلی کے دستخط کے ساتھ ایک ریزولیشنری کاپی اسمبلی بھیجی گئی۔ پھرانٹالی کے رکن اسمبلی سندیپن ساہا اور الوبیریا مشرق کے رکن اسمبلی رتبرتا بنرجی نے شکایت کی کہ انہوں نے دستخط نہیں کئے۔ دستخط فرضی تھے۔ پھر وہ اسپیکر کے پاس گئے اور اس کی شکایت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read