ایکناتھ شندے نے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
CM Eknath Shinde Resign News: مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے منگل کواپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے پورے کابینہ نے بھی اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ مہاراشٹرکے گورنرسی پی رادھا کرشنن نے انہیں اگلی حکومت کی تشکیل ہونے تک اپنے عہدے پربنے رہنے کوکہا ہے۔ مہاراشٹرکے وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کے ساتھ ہی نئے وزیراعلیٰ سے متعلق جاری بحث پربھی تعطل برقرارہے۔ اب یہ طے مانا جا رہا ہے کہ منگل کومجوزہ بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے نام کا بھی اعلان آج ہو جائے گا۔
بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ سے پہلے دیا استعفیٰ
اس سے پہلے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، دیویندرفڑنویس اوراجیت پواراوردیگرلیڈران کے ساتھ راج بھون پہنچے اورگورنرسی پی رادھا کرشن کواپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ اب یہ طے مانا جا رہا ہے دیویندرفڑنویس ہی نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ شیوسینا ایکناتھ شندے گروپ کے سربراہ ایکناتھ شندے نے اپنے عہدے سے منگل کواستعفیٰ بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ سے ٹھیک پہلے دیا ہے۔
Mumbai, Maharashtra: CM Eknath Shinde arrived at Raj Bhavan to submit his resignation, with DCMs BJP leader Devendra Fadnavis and NCP President Ajit Pawar already present pic.twitter.com/zrnSCW0GKu
— IANS (@ians_india) November 26, 2024
امت شاہ کریں گے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان
واضح رہے کہ منگل کوبی جے پی اراکین اسمبلی کا لیڈرمنتخب کیا جائے گا۔ اس کے لئے منعقد ہونے والی میٹنگ میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ بھی شامل ہوں گے۔ میٹنگ کے بعد امت شاہ وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کریں گے۔ دراصل، مہاراشٹراسمبلی الیکشن 2024 میں مہایوتی کو288 میں سے235 اورمہا وکاس اگھاڑی کو47 سیٹوں پر جیت ملی۔ آزاد اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) جیسی کچھ چھوٹی پارٹیاں صرف 6 سیٹیں جیت پائے۔ اکیلے بی جے پی کو132 سیٹوں پرجیت ملی۔ مہاراشٹرمیں بی جے پی کی یہ سب سے بڑی جیت ہے۔ شیوسینا شندے کو57 اوراین سی پی اجیت پوارکو41 سیٹوں پرجیت حاصل ہوئی۔ مہاراشٹروکاس اگھاڑی میں شیو سینا ادھوٹھاکرے کوصرف 20 سیٹیں ہی جیت پائیں۔ اس کے علاوہ کانگریس کو16 اورشرد پوارکی این سی پی 10 سیٹوں پرسمٹ گئی۔ سماجوادی پارٹی کوبھی دوسیٹوں پرجیت حاصل ہوئی۔
-بھارت ایکسپریس