Bharat Express DD Free Dish

Maharashtra

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں قبائلی سماج نے ہمیشہ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی۔ گووند گرو کے پیروکاروں نے قربانیاں دیں۔ کئی بہادروں اور بہادر خواتین نے اپنی جرأت سے ملک کو ترغیب دی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں مرکزی حکومت نے قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو فیصلے کیے اور جو اسکیمیں بنائیں، ان کا بھی بہت بڑا کردار رہا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا غربت سے باہر نکلنا اپنے آپ میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔

مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے پرشانت کشور نے مزید کہا، ’’راج ٹھاکرے کہاں کھڑے ہیں، انہیں خود نہیں معلوم۔ کبھی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنے لگتے ہیں اور اگلے ہی دن ان کی شکایت کرنے لگتے ہیں۔ کبھی اِدھر ہوجاتے ہیں تو کبھی اُدھر۔ ان کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح میڈیا میں بنے رہیں۔‘‘

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اڈانی گرین انرجی نے مہاراشٹر میں اپنے 1,500 میگاواٹ کے تارالی پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹ کی اعلان کردہ لاگت 5,675 کروڑ روپے سے گھٹا کر 56.75 کروڑ روپے کر دی تھی۔ یہ تبدیلی ایک ترمیم شدہ حلف نامے کے ذریعے کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے حکام کوسخت نگرانی برقراررکھنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی اہل ووٹرحتمی ووٹرلسٹ میں شامل ہونے کے موقع سے محروم نہ رہ جائے اور ساتھ ہی کسی بھی فرضی یا ڈپلیکیٹ نام کوفہرست میں شامل ہونے سے روکا جا سکے۔

پمپری چنچوڑ: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج پمپری چنچوڑ پولیس کی کارکردگی کی ستائش کی۔ ہنگامی ہیلپ لائن ’ڈائل 112‘ پر پولیس نے صرف 3 منٹ کا اوسط رسپانس ٹائم درج کرکے ریاست کے تمام پولیس کمشنریٹس میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کو مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اور ڈرون کیمروں سمیت جدید سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میٹرو نیٹ ورک کی توسیع سے لوگوں کو ٹریفک جام کی پریشانی سے راحت ملے گی اور ان کا کافی وقت بچے گا۔ جب کسی شہر کے لوگوں کا وقت بچتا ہے تو وہ اپنے کام زیادہ بہتر انداز میں کر پاتے ہیں۔ اس سے شہر کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور بالآخر اس کا فائدہ ملک کی معیشت کو پہنچتا ہے۔ مضبوط معیشت کا فائدہ غریب اور متوسط طبقے، دونوں کو ملتا ہے۔

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت مجموعی طور پر 11 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جاری ہے۔ لکھنؤ کے رمابائی ریلی مقام، گورکھپور یونیورسٹی، میرٹھ، وارانسی اور جھانسی سمیت 7 مراکز پر گنتی ہو رہی ہے۔اس انتخاب میں مجموعی طور پر 152 امیدواروں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28 نشستوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ جاری ہے۔ ان انتخابات کو لے کر سیاسی جماعتوں میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ خاص طور پر اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے اسے سیاسی طاقت پرکھنے کے ایک اہم موقع …

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ رات 10 بج کر 33 منٹ اور 46 سیکنڈ پر آیا تھا، جبکہ اس کا مرکز زمین سے تقریباً 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔