Bharat Express DD Free Dish

Delhi Assembly Election 2025: شفاء الرحمٰن حراستی پیرول پر جیل سے آئے باہر، اوکھلا کی عوام سے کردی بڑی اپیل، اسدالدین اویسی کا ادا کیا شکریہ

شفاء الرحمٰن نے کہا کہ میں جیل سے حراستی پیرول میں آیا ہوں، اپنے کیس سے متعلق بات نہیں کرسکتا، لیکن جس طرح سے جھوٹے اور فرضی معاملات میں میں جیل گیا ہوں، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے۔

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں اوکھلا اسمبلی حلقہ کافی سرخیوں میں ہے۔ یہاں سے چاراہم امیدوارمیدان میں ہیں، جس کی وجہ سے مقابلہ کافی دلچسپ نظرآرہا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے امیدوارشفاء الرحمٰن آج تقریباً پانچ سال بعد جیل سے حراستی پیرول پرباہر آئے، جس کے بعد اوکھلا اسمبلی حلقہ میں انہیں دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ آئے۔ سخت سیکورٹی کے درمیان شفاء الرحمٰن آج ساڑھے چار سال کے بعد گھر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

شفاء الرحمٰن نے جیل سے آنے کے بعد میڈیا اورعوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مسلمان جب تک اپنی لیڈرشپ نہیں بنائے گا، تب تک ظلم جاری رہے گا۔ انہوں نے اوکھلا کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی پانی اورسڑک کی لڑائی نہیں ہے، کیونکہ 30 سال سے اوکھلا کی حالت یہی ہے۔ بہت سارے لیڈران آئے، لیکن کوئی اوکھلا کی صورتحال نہیں بدل سکا، اس لئے ہماری لڑائی قوم کی لڑائی ہے۔ ہم سب کو مل کراپنی لڑائی کو لڑنی ہوگی۔

 

شفاء الرحمٰن نے کہا کہ میں جیل سے حراستی پیرول میں آیا ہوں، اپنے کیس سے متعلق بات نہیں کرسکتا، لیکن جس طرح سے جھوٹے اور فرضی معاملات میں میں جیل گیا ہوں، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا شکریہ، جنہوں نے ایسا آئین بنایا کہ میں الیکشن لڑ پا رہا ہوں۔ انہوں نے اسدالدین اویسی کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں امیدواربنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی اورمسرت ہو رہی ہے کہ میں اپنے بچوں سے پانچ سال میں دوسری بارمل رہا ہوں۔ شفاء الرحمٰن نے کہا کہ میں نے صرف سی اے اے اوراین آرسی کی لڑائی نہیں لڑی، بلکہ اقلیتوں کے تمام ایشوز کی لڑائی کے لئے لڑتا رہا ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read