Bharat Express

AIMIM

چھتیس گڑھ وقف بورڈ کے چیئرمین سلیم راج نے ہفتہ کو مقامی صحافیوں سے بات چیت میں یہ بتایا تھا کہ ہر جمعہ کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل جو خطبہ دیا جاتا ہےاورمذہبی تقاریر کی جاتی ہیں اس میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہونی چاہیے۔

اکبر الدین اویسی نے ایک بار پھر اپنی تقریر میں 15 منٹ کا ذکر کیا ہے۔ انتخابی مہم کے وقت کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ انتخابی مہم کا وقت 10 بجے تک ہے اور ابھی  9:45 ہوے ہیں، ابھی 15 منٹ باقی ہیں۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے اس سلسلے میں ایک خط جاری کیا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ خط میں لکھا گیا ہے، ’’بھارتیہ جنتا پارٹی مہاراشٹر ریاستی یونٹ کی درخواست پر قومی صدر جگت پرکاش نڈا کے فیصلے کے مطابق، اتحادی جماعتوں کے امیدوار اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔‘‘

اسد الدین اویسی نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ اتراکھنڈ کے چمولی میں 15 مسلم خاندانوں کا بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

اسد الدین اویسی نے کہا، "یوگی حکومت کی پالیسی آئین کے خلاف ہے، یوگی حکومت کو بندوق کے زور سے نہیں قانون کی حکمرانی سے حکومت چلانی چاہیے۔

امتیاز جلیل نے کہا، "پارٹی کارکنوں نے زمین پر کام  کرنا شروع کر دیا ہے اور میں ناندیڑسے  ضمنی انتخاب لڑنا چاہتا ہوں۔ ہماری پارٹی کے سربراہ اویسی سے صورتحال کا جائزہ لینے کو کہا گیا ہے۔

این سی پی اجیت پوار گروپ کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کا گولی مارکرقتل کردیا گیا ہے۔ اس حادثہ کی اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی مذمت کی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم نے کہا، "وہ لوگ جو ہمیں گالی دیتے تھے کہ ہمارے (اے آئی ایم آئی ایم) کے الیکشن لڑنے سے بی جے پی کو فائدہ ہو رہا ہے، لیکن اس بار ہم الیکشن نہیں لڑ رہے تھے، تو بی جے پی کیسے جیت گئی؟

غازی آباد میں مقامی مسلمانوں اور اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنوں نے ضلع ہیڈکوارٹر پر احتجاج کرنے اوریتی نرسمہانند کا پتلا نذر آتش کرنے کی بات کہی۔

وقف (ترمیمی) بل 2024 کے بارے میں، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا، "ہمارے ملک میں ایک ایسا قانون بنایا جا رہا ہے جس سے ہماری زمینیں چھین لی جائیں گی۔