اسدالدین اویسی نے وزیراعظم مودی پر سوال اتھائے ہیں۔ (فائل فوٹو)
AIMIM Chief On PM Modi Offered Chadar Ajmer Sharif Dargah: عرس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے اجمیرشریف درگاہ کے لئے ایک چادر بھیجی، جسے مرکزی وزیرکرن رجیجولےکرپہنچے۔ اس معاملے پرسیاست بھی کافی تیزہوگئی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ایک طرف تووزیراعظم درگاہ کے لئے چادربھیج رہے ہیں تووہیں دوسری طرف کھدائی کرا رہے ہیں۔
نیوزایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے شاعرانہ اندازمیں کہا، ”اس نے ہمارے زخم کا کچھ یوں کیا علاج، مرہم بھی گرلگایا توکانٹے کی نوک سے۔ گزشتہ 10 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے، پلیسیزآف ورشپ ایکٹ پر بی جے پی کا کوئی اسٹینڈ نہیں ہے۔ آپ چادراس لئے چڑھا رہے ہیں کیونکہ آپ مانتے ہیں کہ وہاں درگاہ ہے، آپ چادر چڑھا رہے ہیں، لین آپ کے چاہنے والے کہہ رہے ہیں کہ درگاہ، درگاہ نہیں ہے۔ اسے روکنے کی ضرورت ہے۔“
#WATCH | Hyderabad: On PM Modi presented Chadar to Union Minister Kiren Rijiju to be offered at the Ajmer Sharif Dargah, AIMIM chief Asaduddin Owaisi, says “BJP, Sangh Parivar and their organizations in the whole country is going to the Court that there should be digging here and… pic.twitter.com/BhHlsAkkd0
— ANI (@ANI) January 4, 2025
وزیراعظم چاہیں تو یہ سب بند ہوسکتا ہے: اویسی
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے مزید کہا، ”بی جے پی، سنگھ پریواراورپورے ملک میں ان کی تنظیمیں کورٹ جا رہی ہیں کہ یہاں وہاں کھدائی ہونی چاہئے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ مسجد نہیں ہے، وہ درگاہ نہیں ہے۔ اگروزیراعظم چاہیں تو یہ سب بند ہوجائے گا۔ گزشتہ 10 سالوں سے بی جے پی کی حکومت ہے اورنریندرمودی وزیراعظم ہیں۔ 7 سے زیادہ مسئلے تومساجد اوردرگاہیں اترپردیش سے ہیں، جہاں بی جے پی اقتدارمیں ہے اورجہاں سے وزیراعظم رکن پارلیمنٹ ہیں۔ چادربھیجنے سے کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ اس کا کچھ پیغام بھی جانا چاہئے۔“
اجمیرشریف درگاہ پروزیراعظم مودی نے بھیجی چادر
وہیں، مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجونے ہفتہ (4 جنوری، 2025) کوخواجہ معین الدین چشتی کے عرس پراجمیردرگاہ پر وزیر اعظم نریندرمودی کی طرف سے بھیجی گئی چادرپیش کی۔ نومبر2024 میں اجمیرشرپف کی ایک عدالت نے ایک عرضی قبول کی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ درگاہ ایک شیومندرکے اوپربنائی گئی تھی۔ ساتھ ہی عدالت نے اجمیردرگاہ کمیٹی، اقلیتی امورکی وزارت اور آثارقدیمہ کے سروے آف انڈیا کونوٹس جاری کیا گیا۔ درخواست دائرکرنے والے ہندوسینا کے صدروشنوگپتا نے وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ وہ اس بارچادرنہ بھیجیں۔
بھارت ایکسپریس۔