Bharat Express DD Free Dish

Maharashtra

جنوبی ممبئی کے کولابا میں میٹرو ہاؤس واقع میک ڈونلڈز ریستوران کا ایف ایس ایس اے آئی لائسنس بھی فوری طور پر معطل کردیا گیا۔ یہ ریستوران ہارڈ کاسل ریسٹورنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ چلاتی ہے۔ ایف ڈی اے کے مطابق 19 اگست کو دوبارہ معائنہ کیا گیا تو پہلے جاری کیے گئے اصلاحی نوٹس میں درج 20 خامیوں میں سے 18 کو دور نہیں کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق ریستوران میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والے آلات میں خرابی،

راہل گاندھی کا ’طلبہ کی گونج‘ پروگرام 22 اگست کو پونے میں منعقد ہونا ہے۔ پروگرام کے سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی کئی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ ایسے وقت میں پروگرام سے محض ایک روز قبل یونیورسٹی کیمپس میں جھڑپ کا واقعہ پیش آنے سے سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ طلبہ تنظیموں کے درمیان کسی تنازع کے بعد صورتحال نے کشیدہ رخ اختیار کیا۔

مولانا محمود مدنی نے واضح کیا کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدرکسی بھی ایسی حقیقی کوشش کی مخالف نہیں ہے، جس کا مقصد جبر، دھوکہ دہی یا جبری تبدیلیٔ مذہب کو روکنا ہو، لیکن مذہبی آزادی کے تحفظ کے نام پربنایا گیا، کوئی قانون خود اسی آزادی کو محدود کرنے کا ذریعہ نہیں بن سکتا، نیز اسے ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف سزا کا بھی ہتھیار نہیں بنایا جاسکتا۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے علاوہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران بھی ریاست سے متعلق اہم امور اور ترقیاتی معاملات پر بات چیت ہونے کی توقع ہے۔فڑنویس کے دورۂ نئی دہلی اور مرکزی قیادت کے ساتھ ان ملاقاتوں کو مہاراشٹر کے ترقیاتی منصوبوں اور مرکز و ریاست کے درمیان بہتر تال میل کے نقطۂ نظر سے اہم قرار دیا جا رہا ہے

22 جولائی کو سپریم کورٹ نے چھ باغی ارکان کے انضمام پر فوری طور پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ اس وقت عدالت نے لوک سبھا اسپیکر، لوک سبھا کے سکریٹری اور ان چھ ارکانِ پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا تھا۔ عدالت نے جواب دہندگان سے جواب طلب کرتے ہوئے معاملے کی سماعت دو ہفتے بعد مقرر کی تھی۔

این سی پی کے شرد پوار دھڑے کی کارگزار صدر اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے خود اس ممکنہ ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، ابھی تک اس ملاقات کا حتمی ایجنڈا باضابطہ طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملاقات میں مہاراشٹر کی ترقی، مرکزی حکومت سے متعلق منصوبوں اور ریاست کے مفادات سے جڑے اہم معاملات پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

حکومت کے مطابق ہندوستان نے 2024-25 میں 248 ملین میٹرک ٹن دودھ پیدا کیا، جبکہ 2014-15 میں یہ پیداوار 146 ملین میٹرک ٹن تھی۔ اس طرح گزشتہ دس برسوں کے دوران دودھ کی پیداوار میں تقریباً 69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے اس اضافے کا سہرا نسل کی بہتری، جینیاتی اصلاح، مفت مصنوعی تخم ریزی، جنس کے لحاظ سے چھانٹے گئے سیمن اور اِن وٹرو فرٹیلائزیشن (IVF) جیسے اقدامات کو دیا ہے۔ 

ادانی نو بھارت ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مطابق میٹھی ندی کی بحالی، بڑے پیمانے پر شجرکاری اور پارکس و گرین کوریڈورز کے مربوط نیٹ ورک سے مقامی ماحول میں نمایاں بہتری آئے گی اور دھاراوی کو ایک زیادہ سرسبز، صحت مند اور پائیدار شہری علاقے میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

سنجے راؤت نے وزیرِ داخلہ امت شاہ کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ ہر معاملے پر بیان دیتے ہیں اور ہر کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہیں، مگر اتنی بڑی تحریک، طلبہ پر لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کے استعمال کے باوجود ان کا ایک بھی بیان سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا، "میں تو 'لاپتہ وزیرِ داخلہ' کے نام سے فلم بنانے والا ہوں۔ آخر وزیرِ داخلہ کہاں ہیں؟"

سائنس کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں پدم وبھوشن اور مہاراشٹر بھوشن جیسے اعلیٰ اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ وہ تعلیم اور مہارت کی ترقی کے شعبے میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں اور اس وقت مہاراشٹر نالج کارپوریشن لمیٹڈ (MKCL) کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر کاکودکر مسلسل نوجوانوں میں سائنسی سوچ کو فروغ دینے اور سائنس کو عام لوگوں تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔