Flies tricolour at half-mast: قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر بھارت میں قومی سوگ کا اعلان، سرکاری عمارتوں پر آج قومی پرچم سرنگوں
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے احترام میں 13 جولائی کو ملک بھر میں قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔ اس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور کسی بھی سرکاری سطح کی تفریحی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔
Maharashtra Monsoon Fury: مہاراشٹر میں مانسون کا قہر جاری، یکم جون سے اب تک 62 افراد ہلاک، ساحلی علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ
ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ایس ای او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں تھانے، پالگھر، رائے گڑھ، ممبئی مضافات اور پونے سمیت کئی ساحلی اور مغربی اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔
Heavy rain hits Maharashtra: مہاراشٹر میں مانسون کا قہر، ممبئی، تھانے، ناسک، اور امراوتی اضلاع میں ریڈ الرٹ، اسکول اور کالج بند
ممبئی میں اگرچہ مسلسل بارش کے بعد کچھ دیر کے لیے بارش کا سلسلہ تھما ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے شہر کے لیے اورنج الرٹ برقرار رکھا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا امکان موجود ہے۔ شہر پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور شہریوں کو مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق میٹھی ندی اپنی مکمل گنجائش کے ساتھ بہہ رہی ہے،
Heavy rains in many parts of Maharashtra: مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش، اورنج الرٹ کے درمیان پالگھر میں 6 جولائی کو بند رہیں گے تمام اسکول
ممبئی میں مسلسل موسلادھار بارش کے باعث شہر کے کئی نچلے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ مقامات میں کرلا کا لوکمانیہ تلک ٹرمینس ریلوے اسٹیشن شامل ہے، جہاں شدید پانی جمع ہونے کی وجہ سے مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Maharashtra Crime News: شک میں بھائی بنا قاتل، 6 سال بعد عدالت نے سنائی عمر قید کی سزا
مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے مجموعی طور پر 11 گواہوں کے بیانات عدالت میں پیش کیے۔ تمام شواہد اور گواہیوں کا جائزہ لینے کے بعد پالگھر کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نمبر ایک کی جج اے آر رہانے نے ملزم راجیش روپ جی ڈولہارے کو تعزیراتِ ہند کی دفعہ 302 کے تحت عمر قید اور 10 ہزار 500 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
Maharashtra CM Fadnavis: سی ایم فڑنویس کی ہدایت پر پمپری-چنچواڑ پولیس کمشنریٹ کے لیے 50 ایکڑ مختص؛ جانئے کہا بنایا جائے گاگرینڈ ہیڈ کوارٹر اور پریڈ گراؤنڈ ؟
حکومت کا ماننا ہے کہ اس زمین کے حصول سے پنپری-چنچوڑ میں پولیس بنیادی ڈھانچے کی توسیع تیزی سے ممکن ہو سکے گی۔ جدید ہیڈکوارٹر، تربیتی میدان اور دیگر سہولیات کے قیام سے نہ صرف پولیس انتظامیہ کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ شہر میں قانون و انتظام کی صورتحال کو مزید مستحکم اور جدید خطوط پر استوار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
Amit Shah’s Kolhapur Visit: امت شاہ کا کولہاپور دورہ، مہالکشمی مندر کے لیے بڑی سوغات، چینی صنعت اور سیاست پر اہم فیصلوں کے امکانات
مندر کے دورے کے بعد امت شاہ کی توجہ ریاست کی اہم چینی صنعت اور گنا کسانوں کے مسائل پر مرکوز رہے گی۔ وہ ریاستی وزیر حسن مشریف، ضلع بینک کے عہدیداروں اور چینی صنعت سے وابستہ نمائندوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کریں گے۔
Dhule Accident: مہاراشٹر کے دھولے میں بس نے ماری بائیک کو ٹکر، ماں بیٹے سمیت تین افراد کی دردناک موت
چشم دید گواہوں اور نگرانی کے کیمروں میں محفوظ مناظر کے مطابق، نَکشتر لانز کے قریب جب یہ افراد سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی وقت دھولے کی سمت سے آنے والی ایک بے قابو بس نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بائیک مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
Mumbai Best Bus Accident: ممبئی کے دادر میں بے قابو بیسٹ بس کا قہر، ایک نوجوان ہلاک، تین افراد زخمی
پولیس اور امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سیان اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رندھیر کے مطابق تقریباً 22 سے 25 سال عمر کے ایک نوجوان کو اسپتال لایا گیا تھا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔
Sold 600 kg of Onions for Just 301: منڈی میں پیاز کی قیمت محض 50 پیسے فی کلو ، 600 کلو پیاز بیچنے پر صرف 301 روپے ملے، کسان کو الٹا جیب سے بھرنے پڑے ہزاروں روپے
پیاز کو منڈی تک پہنچانے، مزدوروں کی اجرت اور دیگر اخراجات ملا کر انہیں 1383 روپے خرچ کرنے پڑے۔ جب فروخت سے حاصل ہونے والے 301 روپے اس خرچ میں سے کم کیے گئے تو کسان کو اپنی جیب سے مزید 1082 روپے ادا کرنے پڑے۔





