مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی گہما گہمی اپنے شباب پر ہے۔ اس بیچ مہاراشٹر کی ڈی جی پی رشمی شکلا کے خلاف اپوزیشن نےمسلسل سوالات اٹھارہی تھی،اور یہ الزام لگارہی تھی کہ ڈی جی پی رشمی شکلا مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس کے اشارے پر کام کررہی ہیں، اور انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Acting on the complaints from INC and other parties, Election Commission of India orders transfer of Rashmi Shukla, DGP Maharashtra with immediate effect with directions to Chief Secretary to hand over her charge to the next senior most IPS officer in the cadre. The Chief… pic.twitter.com/DqocropZo0
— ANI (@ANI) November 4, 2024
ایم وی اے نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے شکایت بھی کی تھی۔ اب الیکشن کمیشن نے ایم وی اے کے اعتراضات اور درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر کی ڈی جی پی رشمی شکلا کو ہٹادیا ہے اور ان کا تبادلہ کردیا ہے۔ آئندہ دو تین دنوں میں نئے ڈی جی پی کے نام کا اعلان ہوجائے گا، تب تک لاء اینڈ آرڈر کی قیادت سینئر آئی پی ایس افسران کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔