Bharat Express

Maharashtra Politics

آشیش شیلر نے مزید لکھا، "ناقص معیار کے کام اور کنکریٹنگ کے ناقص کاموں کی کئی شکایات کے بعد، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کئے گئے کام کے معیار کے پہلوؤں کی چھان بین کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے۔

مہاراشٹر میں دیویندرفڑنویس کابینہ کی توسیع سے متعلق بات بن گئی ہے اورسبھی تعطل ختم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، 15 دسمبر کو نئی کابینہ کی توسیع ہوگی اورحلف برداری تقریب ناگپورمیں منعقد کی جائے گی۔

مہاراشٹر میں انتخابی نتائج کے بعد وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا گیا۔ دو ڈپٹی سی ایم بھی بنائے گئے۔ اس کے باوجود اپوزیشن لیڈر اب بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

دیویندرفڑنویس نے اپنے سیاسی کیریئر میں تمام اتارچڑھاؤدیکھے ہیں۔ 22 جولائی 1970 کو ناگپورشہرکے ایک متوسط خاندان میں پیدا ہوئے دیویندرفڑنویس اپنی قائدانہ صلاحیتوں اورواضح اندازکے لئے جانا جاتا ہے۔

مہاراشٹر کے کارگزار وزیراعلیٰ اب نائب وزیراعلیٰ بننے کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔ شیوسینا کے لیڈران پارٹی کا خط لے کرراج بھون جا رہے ہیں اور ایکناتھ شندے کے کابینہ میں شامل ہونے کا رسمی خط سونپیں گے۔

مہاراشٹرکے کارگاروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے دیویندرفڑنویس حکومت میں نائب وزیراعلیٰ کے لئے حامی نہیں بھری ہے۔ اس سے پہلے خبرآئی تھی کہ شندے نائب وزیراعلیٰ ہوں گے اوروہ آزاد میدان میں ہونے والی تقریب میں حلف لیں گے۔

ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے کے دعوے کے بعد انہوں نے دیویندرفڑنویس کے ساتھ 45 منٹ میٹنگ کی، جس کے بعد یہ فیصلہ لیا۔

مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ کا نام طے ہونے کے بعد مہایتی کی میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی رہائش گاہ پرہوئی۔ اس میں این سی پی لیڈر اجیت پوار اور دیویندر فڑنویس موجود رہے۔ میٹنگ کے بعد تینوں لیڈران نے گورنر سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔

مہاراشٹرمیں 4 دسمبر کو بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہونی ہے۔ اس کے لئے بی جے پی نے آبزروروں کی تقرری کردی ہے۔

شیو سینا لیڈر اور کارگذار وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے کہا کہ میں عوام کا وزیر اعلیٰ ہوں، میں ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عام آدمی بھی ہوں، میں عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، ان کے دکھ درد کو سمجھتا ہوں_