Bharat Express

Maharashtra Politics

جیوتش پیٹھ کے شنکراچاریہ اویمکتیشورانند نے شیوسینا (یوبی ٹی) لیڈرادھوٹھاکرے سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کودھوکہ دیا گیا ہے۔ اس بات کی انہیں تکلیف ہے۔ جودھوکہ دیتا ہے وہ ہندو نہیں ہوسکتا۔ دھوکہ دہی کوبرداشت کرنے والا ہندو ہوسکتا ہے۔

شرد پوار اور چھگن بھجبل کے درمیان یہ ملاقات مراٹھا بمقابلہ او بی سی کے درمیان لڑائی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ کچھ دن پہلے حکومت نے او بی سی کے معاملے پر آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی لیکن اس میں کسی اپوزیشن لیڈر نے شرکت نہیں کی۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ مہاراشٹر میں اس وقت ذات پات پرستی بڑھ رہی ہے اور یہ ترقی کو تباہ کرنے والی ہے۔ تمام سیاسی قائدین اس بات سے باخبر رہیں اور فرقہ واریت کو پروان چڑھائے بغیر عوامی خدمت اور ترقی کی سیاست کریں۔

ایم این ایس لیڈر بالا ناندگاؤکر نے راج ٹھاکرے کی قیادت میں میٹنگ کے بعد کہا، "پوری ریاست سے افسران آئے تھے اور سب کو مخاطب کیا گیا تھا۔ سب کو اسمبلی انتخابات کی تیاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج کے اعلان کے بعد شیو سینا (یوبی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ان کے دو نومنتخب اراکین پارلیمنٹ نے این ڈی اے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہرکی ہے۔

مہاراشٹر کی سیاست میں اس وقت ایک بارپھر ہلچل شروع ہوگئی، جب این سی پی لیڈر چھگن بھجبل نے صوبے کی 288 اسمبلی سیٹوں میں 90 سیٹیں این سی پی امیدواروں کے لئے مانگنے کی بات کہی۔

ایکناتھ شندے نے مزید کہا، ’’اگر آپ دیکھیں تو یہ میری توہین نہیں ہے، یہ تمام کسانوں کے بیٹوں کی توہین ہے، یہ غریبوں کی ماؤں بہنوں کی توہین ہے، میں جس معاشرے سے آیا ہوں، مجھے یقین ہے کہ وہ 26 اپریل کو ووٹنگ کے ذریعے اس کا جواب دیں گے۔

مہاراشٹرمیں کانگریس کو ایک جھٹکے کے بعد جھٹکا لگ رہا ہے۔ خبر ہے کہ جلد ہی مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اورآنجہانی لیڈر اے آرانتولے کے داماد اجیت پوار کو این سی پی میں شامل ہوں گے۔

بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ الیکشن لڑیں گے۔ اس بارے میں انہوں نے خود انکشاف کیا ہے۔

مہاوکاس اگھاڑی کے اندر سیٹوں کی تقسیم پر جاری الجھن کو حل کرتے ہوئے، ٹھاکرے نے یقین دلایا کہ اتحاد کے اندر سب کچھ ٹھیک ہے۔ انہوں نے سیٹوں کی تقسیم پر کسی بھی اختلاف کو مسترد کر دیا