Bharat Express

Shiv Sena

جون 2022 میں ایکناتھ شندے نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد منگیش چیوٹے کو چیف منسٹرریلیف فنڈ کا سربراہ مقررکیا تھا۔ اب دیویندر فڑنویس نے انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

مہاراشٹر کے کارگزار وزیراعلیٰ اب نائب وزیراعلیٰ بننے کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔ شیوسینا کے لیڈران پارٹی کا خط لے کرراج بھون جا رہے ہیں اور ایکناتھ شندے کے کابینہ میں شامل ہونے کا رسمی خط سونپیں گے۔

مہاراشٹرکے کارگاروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے دیویندرفڑنویس حکومت میں نائب وزیراعلیٰ کے لئے حامی نہیں بھری ہے۔ اس سے پہلے خبرآئی تھی کہ شندے نائب وزیراعلیٰ ہوں گے اوروہ آزاد میدان میں ہونے والی تقریب میں حلف لیں گے۔

ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے کے دعوے کے بعد انہوں نے دیویندرفڑنویس کے ساتھ 45 منٹ میٹنگ کی، جس کے بعد یہ فیصلہ لیا۔

مہاراشٹر کے کارگزاروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی ان کے آبائی گاؤں ستارا میں طبیعت خراب ہوگئی۔ انہیں بخار، سردی اورگلے میں انفیکشن بتایا گیا۔

مہاراشٹرمیں ابھی جوسیاسی حالات بن رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو2019 والی صورتحال کھڑا کردیا ہے۔ تب بی جے پی کو ادھو ٹھاکرے سے معاہدہ کرنا تھا، اب ایکناتھ شندے کو منانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

مہاراشٹر کے کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ میں قانون ساز کونسل کے چیئرمین کا عہدہ اور 12 وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ شندے داخلہ اور شہری ترقیادت جیسی اہم وزارت بھی شیوسینا کے لئے چاہتے ہیں۔

مہاراشٹرکے کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور جتیندر اوہاڈ کی جمعہ کے روز ملاقات ہوئی۔ جتیندراوہاڈ مسلسل ایکناتھ شندے پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔

ایکناتھ شندے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ناراض نہیں ہوں، بلکہ لڑنے والا ہوں۔ میں نے پی ایم مودی سے واضح کردیا ہے کہ میری وجہ سے مہاراشٹر میں حکومت بنانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ میں پی ایم مودی-امت شاہ کے فیصلے کا احترام کروں گا۔ اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بی جے پی ہائی کمان کے فیصلے کی وہ مخالفت نہیں کریں گے۔

مہاراشٹرمیں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلہ آسان نہیں ہے۔ بی جے پی اورایکناتھ شندے گروپ دونوں ہی وزیر اعلیٰ عہدے پردعویداری چھوڑتے ہوئے نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔