Shiv Sena UBT Crisis: ٹوٹ گئی ادھو ٹھاکرے کی پارٹی، 6 اراکین پارلیمنٹ ہوگئے باغی، ایکناتھ شندے کی شیو سینا میں شامل
ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا (یوبی ٹی) کو ایک بارپھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ 4 سال میں دوسری بار ان کی پارٹی میں ٹوٹ ہوئی ہے۔ 6 اراکین پارلیمنٹ نے ایکناتھ شندے کو حمایت دے دی ہے۔ یوبی ٹی کے پاس اب 9 لوک سبھا اراکین میں سے صرف تین اراکین اروند ساونت، انل دیسائی اور راجا بھاو واجے ہی بچے ہیں۔
UTB Rebel MPs: شیوسینا (یو بی ٹی) میں بغاوت کی قیاس آرائیاں، باغی ارکان پارلیمنٹ پر برس پڑے سنجے راؤت، کہا-’’جانا ہے تو پہلے استعفیٰ دو‘‘
سنجے راؤت نے الزام لگایا کہ پارٹی میں پھوٹ ڈالنے کے لیے بعض اراکین پارلیمنٹ کو مالی لالچ دی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر رکن پارلیمنٹ کو 15 کروڑ روپے پہنچائے گئے، جس کے بعد وہ ناندیڑ، پونے اور دیگر مقامات سے چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے روانہ ہوئے۔
UBT Crisis: بغاوت کی قیاس آرائیوں کے درمیان پرینکا چترویدی کا بی جے پی پر سخت پلٹ وار، کہا-’’اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ سانپ صرف اپوزیشن کو ہی ڈسے گا‘‘
پرینکا چترویدی نے ایکس پر لکھا ہے کہ ’’بی جے پی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ سپولوں کا جھنڈ جمع کرکے انہیں دودھ پلائے گی تو وہ صرف اپوزیشن کو ہی ڈسیں گے۔ آپ کی باری بھی آئے گی، کیونکہ سانپ کی فطرت ہی ڈسنا ہے۔ آج اگر ہماری باری ہے، کل آپ کی بھی ہوسکتی ہے۔‘‘
Maharashtra Politics: مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، شندے سے رابطوں کی خبروں کے درمیان ادھو ٹھاکرے نے ’ماتوشری‘ میں بلائی ایم پیز کی ہنگامی میٹنگ
ان خبروں کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ "آپریشن ٹائیگر" کے تحت بعض اراکین حکمراں شیوسینا کا رخ کر سکتے ہیں۔ اسی تناظر میں اتوار کامیٹنگ انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔خاص طور پر رکن پارلیمنٹ سنجے عرف بندو جادھو کی سرگرمیوں پر سب کی نظریں مرکوز ہیں،
Priyanka Chaturvedi: بی جے پی میں شمولیت کی خبروں پر پہلی بار کھل کر بولیں پرینکا چترویدی، ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے صاف الفاظ میں اپنی پوزیشن واضح کر دی
پرینکا چترویدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ان کی تصویر استعمال کرکے اپنی من گھڑت کہانیاں اور نظریات پھیلاتے ہیں تاکہ ان کی پوسٹس پر زیادہ سے زیادہ انگیجمنٹ حاصل ہو سکے۔
Priyanka Chaturvedi: آج ممتا اور اسٹالن ہارے، کل اکھلیش کی باری؟ پرینکا چترویدی نتائج کے بعد انڈیا اتحاد سے مایوس نظر آئیں
پرینکا چترویدی نے خبردار کیا کہ اب اکھلیش یادو کو آئندہ انتخابات کے تناظر میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کہ اپوزیشن کے لیے خطرناک رجحان ہے۔ ان کے مطابق ایسے وقت میں جب اپوزیشن کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،
Malegaon Mayor Nasreen Bano Sheikh: ’اسلام پارٹی‘ کی نسرین بانو شیخ مالیگاؤں کی میئر منتخب، کانگریس۔ایس پی کی حمایت، اویسی کی پارٹی نے نہیں دیا ساتھ
مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں میونسپل کارپوریشن کے میئر انتخاب نے ریاستی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مقامی سیاسی جماعت اسلام پارٹی کی امیدوار نسرین بانو شیخ میئر منتخب ہو گئی ہیں۔ انہوں نے شیو سینا کی امیدوار لتا گھوڑکے کو 25 ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔
BMC Mayor Ritu Tawde:بی ایم سی میں پہلی بار بنے بی جے پی کا میئر، ریتو تاوڑے کے نام کا اعلان، شیو سینا شندے گروپ کے سنجے گھاڑی ہوں گے ڈپٹی میئر
بی ایم سی میں اکثریت کے لیے 114 نشستوں کی ضرورت ہے۔ بی جے پی کو 89 نشستیں حاصل ہوئی ہیں، جبکہ شندے گروپ کی شیوسینا کے پاس 29 نشستیں ہیں۔ ان دونوں کے اتحاد سے اکثریتی ہندسہ عبور ہو گیا ہے۔ اسی لیے شندے گروپ کو اقتدار میں شراکت دی گئی ہے۔
UGC Rules & ‘Ghuskhor Pandit’ Controversy: یو جی سی قوانین اور ’گھوس خور پنڈت‘ تنازع پر پرینکا چترویدی کا سخت حملہ، حکومت کو پارلیمنٹ میں گھیرا، فلم کے عنوان کو قرار دیا شرمناک
یو جی سی کے نئے قوانین اور فلم ’گھوس خور پنڈت‘ کے تنازع پر شیوسینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے پارلیمنٹ میں حکومت کو گھیر لیا۔ انہوں نے فلم کے عنوان کو شرمناک قرار دیا، جبکہ یہ معاملہ عدالت تک پہنچ چکا ہے۔
BMC Mayor Election 2026: بی ایم سی میئر الیکشن ہوا دلچسپ، اب ادھو ٹھاکرے گروپ کے ایم پی نے ایکناتھ شندے سے کردی بڑی اپیل
شیوسینا (یوبی ٹی) کے لیڈربھاسکرجادھو نے کہا کہ یہ سال بالا صاحب ٹھاکرے کی پیدائش کا صد سالہ ہے اورایسے میں یہ بہت افسوسناک ہے کہ ممبئی کا میئرشیوسینا کا نہیں ہے۔





