مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سابق وزیر نے ایکناتھ شندے گروپ کا دامن تھام لیا ہے۔
Lok Sabha Election 2024: ملک میں لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق سیاسی میلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کے لیڈران کو اپنے پالے میں لانے کی کوششوں مایں مصروف ہیں۔ اس درمیان مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سابق وزیر ببن راو گھولپ نے ہفتہ کے روز ایکناتھ شندے کی شیو سینا کا دامن تھام لیا۔
وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ببن راوگھولپ کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ شندے کی سینا میں شامل ہونے کے بعد ببن راوگھولپ نے کہا کہ شیوسینا (یوبی ٹی) نے میرے ساتھ نا انصافی کی۔ انہوں نے مجھے پارٹی کے عہدے سے ہٹا دیا اورجب میں نے ان سے پوچھا کہ مجھے کیوں برخاست کردیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، اس لئے میں نے شیوسینا میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ایکناتھ شندے نے مثبت جواب دیا ہے اور مجھے جو بھی عہدہ دیا جائے گا، میں اس کے ساتھ انصاف کروں گا۔
#WATCH | Shiv Sena (UBT) leader and former Maharashtra minister Babanrao Gholap joined Shiv Sena in the presence of Maharashtra CM Eknath Shinde. pic.twitter.com/yxEPWr3lTi
— ANI (@ANI) April 6, 2024
ببن راو گھولپ کون ہیں؟
بابا صاحب کے نظریات سے متاثرببن راو گھولپ گزشتہ 30 سالوں سے شیوسینا سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ ناسک کی دیولالی اسمبلی سیٹ سے مسلسل پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ ان کے جانشین یوگیش گھولپ بھی دیولالی سے رکن اسمبلی بنے۔ ببن راو گھولپ کی ناسک میں اچھی خاصی پکڑ ہے، جس کا فائدہ الیکشن میں شیوسینا کو ملتا ہے۔
Maharashtra | Shiv Sena (UBT) leader and former Maharashtra minister Babanrao Gholap who joined Shiv Sena in the presence of Maharashtra CM Eknath Shinde, says, “UBT Shiv Sena has done injustice to me, they removed me from the party post and when I asked them why I was sacked.… https://t.co/xqARoEiZWx pic.twitter.com/42CMPYRwZT
— ANI (@ANI) April 6, 2024
ادھو ٹھاکرے سے 30 سال پرانا رشتہ توڑا
مہاراشٹر کے سابق وزیرببن راو گھولپ کا ادھو ٹھاکرے سے 30 سال پرانا رشتہ تھا۔ بتایا جار ہا ہے کہ وہ شرڈی لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض چل رہے تھے۔ انہوں نے فروری میں ہی ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تبھی سے ہی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ شندے کی شیوسینا میں شامل ہوسکتے ہیں۔
مہاراشٹرمیں انڈیا بمقابلہ این ڈی اے
مہاراشٹرکی سیاست میں زبردست ٹکردیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایک طرف انڈیا الائنس ہے تو دوسری این ڈی اے۔ مہاراشٹر میں اس وقت این ڈی اے کی حکومت ہے۔ این ڈی اے میں بی جے پی کے علاوہ شیوسینا (ایکناتھ شندے گروپ) اوراجیت پوارکی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) شامل ہیں۔ جبکہ انڈیا الائنس میں کانگریس کے علاوہ شیوسینا (یوبی ٹی) اورشرد پوارکی این سی پی مل کربی جے پی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔