Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

لوک سبھا الیکشن کے بعد اترپردیش میں پہلی بار راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے لیڈران کے ساتھ ہونے والی حکومت کی میٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ پہلے یہ میٹنگ آج شام 7 بجے لکھنؤ میں ہونے والی تھی۔

عرضی میں کہا گیا کہ 'ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ نجی کمپنی نے مرکزی تفتیشی ایجنسی کی کارروائی سے بچنے کے لیے رقم دی ہے'۔ بہت سے معاملات میں یہ دیکھا گیا ہے کہ مرکز اور ریاستوں میں برسراقتدار پارٹیوں نے پرائیویٹ کارپوریٹس کو فائدہ پہنچانے کے لیے پالیسیوں اور قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نے اپنے عہدے کے وقار اور ذمہ داری کو نظر انداز کیا اور فرقہ وارانہ جھوٹ پھیلانے سے سماجی تانے بانے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوریٰ کا احساس ہے کہ اس بارپارلیمانی انتخاب میں عوام کا مینڈیٹ بہت واضح ہے۔ یہ مینڈیٹ آمریت کے مقابلے میں جمہوریت، فسطائیت وفرقہ پرستی کے بالمقابل دستوری اقدار، نفرت وتفریق کے مقابلے میں رواداری وتکثیریت اورتکبرکے بجائے انکساری کے حق میں ہے۔

جموں وکشمیردہشت گردانہ فنڈنگ معاملے میں جیل میں بند انجینئررشید نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کے لئے عدالت میں عبوری ضمانت کی اپیل داخل کی تھی۔

ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بنسی لال کی بہو کرن چودھری کو مرکزی وزیرمنوہرلال کھٹر، بی جے پی جنرل سکریٹری ترون چگھ اورہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اترپردیش کی رائے بریلی سیٹ سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے وائناڈ کی عوام کو بھی پیغام دیا ہے۔

راہل گاندھی لوک سبھا الیکشن 2024 میں وائناڈ اور رائے بریلی کی سیٹوں سے رکن پارلیمنٹ منتخب کئے گئے۔ حالانکہ انہیں ایک سیٹ خالی کرنی پڑتی۔ اس پراب کانگریس نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نے کرہل اسمبلی حلقہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ اب قنوج لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہیں گے۔

اکھلیش یادو قنوج لوک سبھا سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، اس لئے اب انہوں نے کرہل اسمبلی حلقہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اب قنوج لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔