Bharat Express

ایکناتھ شندے آج لے سکتے ہیں بڑا فیصلہ، بی جے پی کی پریشانی میں ہوسکتا ہے اضافہ

مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے آبائی گاؤں جانے سے جمعہ کو مجوزہ مہایوتی کی میٹنگ ملتوی ہوگئی۔ شیوسینا لیڈرسنجے شرساٹ نےکہا کہ شندے ہفتہ کی شام تک کوئی بڑا فیصلہ لیں گے۔

ایکناتھ شندے آج بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق تعطل مسلسل گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے اپنے آبائی گاؤں جانے کے سبب جمعہ کومجوزہ مہایوتی کی بڑی اوراہم میٹنگ ملتوی ہوگئی ہے۔ وہیں اس پرشیوسینا لیڈرسنجے شرساٹ نے جمعہ کووزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے آئندہ فیصلے سے متعلق ایک بڑا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وزیراعلیٰ کوکسی بڑے فیصلے پرغورکرنا ہوتا ہے، تو وہ اپنے آبائی گاؤں جاتے ہیں۔ کل شام تک وہ ایک بڑا فیصلہ لیں گے۔

اس تاخیر کے سبب اسمبلی الیکشن کے نتائج اعلان کے ایک ہفتے کے بعد بھی نئی حکومت کی تشکیل نہیں ہوسکی ہے۔ شیوسینا ذرائع نے بتایا کہ اب یہ میٹنگ اتوار کو ممبئی میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ وہیں بی جے پی کے لیڈران نے کہا کہ وہ پارٹی اراکین اسمبلی کی میٹنگ  کے لئے مرکزی مبصرین کی آمد کا انتظارکررہے ہیں۔

دہلی میں امت شاہ کے ساتھ ہوئی میٹنگ

ایکناتھ شندے نے جمعرات رات دہلی میں وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کرکے نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔ شندے نے اسے مثبت بتایا اورجمعہ کوممبئی میں بحث کے آئندہ دورکی امید ظاہرکی تھی۔ حالانکہ بی جے پی ذرائع کے مطابق جمعہ کومہایوتی کی کوئی میٹنگ مقررہ نہیں تھی۔ بی جے پی کے ذرائع کے مطابق جمعہ کومہایوتی کی کوئی میٹنگ مقررنہیں تھی۔ بی جے پی، شیوسینا اوراین سی پی (اجیت پوارگروپ) کے لیڈران نے دہلی میں امت شاہ اورجے پی نڈا سے ملاقات کرکے اقتدارکی تقسیم پرتبادلہ خیال کیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس