کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد سینئر لیڈر کرن چودھری اور ان کی بیٹی شروتی بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ (تصویر: اے این آئی)
ہریانہ میں اسمبلی الیکشن سے پہلے کانگریس کی سابق لیڈرکرن چودھری بی جے پی میں شامل ہوگئی ہیں۔ کرن چودھری نے نئی دہلی میں آج بدھ (19 جون، 2024) کوبی جے پی ہیڈ کوارٹرمیں کرن چودھری نے بیٹی شروتی چودھری کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ بی جے پی کا حصہ بننے کے بعد کرن چودھری کے ایکس اکاؤنٹ پرپوسٹ کے ذریعہ کہا گیا، “نئی شروعات، ایک نیا پربھات”۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں کرن چودھری نے یہ بھی بتایا،”آج سب کا ساتھ، سب کا وکاس اورسب کا وشواس اورایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے تصورکے لئے کارکنوں کے ساتھ بی جے پی پارٹی کی رکنیت حاصل کی، جس کا مقصدعلاقے کو بہتربنانا ہے۔ ہمارا وعدہ ہے کہ چودھری بنسی لال جی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے ہم ہمیشہ ہریانہ اورعلاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف رہیں گے۔” قابل ذکرہے کہ کرن چودھری اوربیٹی شروتی چودھری نے ایک دن پہلے منگل (18 جون، 2024) کو کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سیاسی گلیاروں میں کرن چودھری کا سیدھا اشارہ ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا کی طرف مانا جا رہا ہے۔ کرن چودھری اورشروتی چودھری کی طرف سے بڑا الزام لگایا تھا کہ کانگریس کی ہریانہ یونٹ کو ’نجی جاگیر‘ کی طرح چلایا جا رہا ہے۔
#WATCH | Delhi: Former Haryana Congress leader Kiran Choudhry along with her daughter Shruti Choudhry join BJP in the presence of Haryana CM Nayab Singh Saini, Union Minister CM Manohar Lal Khattar & party National General Secretary Tarun Chugh. pic.twitter.com/sQfZvE7Y4J
— ANI (@ANI) June 19, 2024