Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

راہل گاندھی لوک سبھا الیکشن 2024 میں وائناڈ اور رائے بریلی کی سیٹوں سے رکن پارلیمنٹ منتخب کئے گئے۔ حالانکہ انہیں ایک سیٹ خالی کرنی پڑتی۔ اس پراب کانگریس نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نے کرہل اسمبلی حلقہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ اب قنوج لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہیں گے۔

اکھلیش یادو قنوج لوک سبھا سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، اس لئے اب انہوں نے کرہل اسمبلی حلقہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اب قنوج لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ملک کے عوام کو انتخابی عمل اورپُرجوش شرکت کے لئے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم کی شدت کے باوجود عوام نے بڑی تعداد میں حق رائے دہی کا استعمال کرکے جمہوری عمل پراپنے اعتماد کا اظہارکیا ہے اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں جمہوری عمل کے کردار کا اعتراف کیا ہے۔

کے سی وینوگوپال نے کہا کہ انڈیا الائنس نے اتر پردیش، مغربی بنگال، تمل ناڈو اور مہاراشٹر میں پارٹنر پارٹیوں کی مدد سے اپنا پرچم بلند کیا۔ 18ویں لوک سبھا میں انڈیا الائنس کا اہم حصہ ہوگا۔

لوک سبھا الیکشن 2024 میں انڈیا الائنس نے 234 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ بی جے پی نے 240 اور این ڈی اے نے 293، جس میں نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹیڈ نے 12 اور ٹی ڈی پی نے 16 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ فی الحال حکومت بنانے کے لئے انڈیا الائنس نتیش کمار کی طرف دیکھ رہا ہے۔

جمعہ کو این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے کنگنا رانوت جب دہلی پہنچیں تو ان کی ملاقات ان کے پرانے کو اسٹار چراغ پاسوان سے ہوئی۔

بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ساتھ، کانگریس کی قیادت والی انڈیا اتحاد بھی دہلی میں مسلسل میٹنگوں میں مصروف ہے ۔

جموں و کشمیر کے سابق ایم ایل اے شیخ عبدالرشید جنہیں انجینئر رشید کے نام سے جانا جاتا ہے، نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شکست دی ہے۔

لوک سبھا الیکشن میں مہاراشٹرمیں شیو سینا (شندے گروپ) اوراین سی پی (اجیت پوار) گروپ کی خراب کارکردگی کے بعد اب قیاس آرائیوں کا بازارگرم ہوگیا ہے۔ ادھوٹھاکرے گروپ کے لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ شندے گروپ کے 6 اراکین اسمبلی پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اوروہ کبھی بھی ادھو ٹھاکرے کی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔