Bharat Express

Lok Sabha Election Result 2024: ’کنوینر عہدے پرمانے نہیں، اب نتیش کمار کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں’، انڈیا الائنس پر جے ڈی یو نے اٹھایا سوال

لوک سبھا الیکشن 2024 میں انڈیا الائنس نے 234 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ بی جے پی نے 240 اور این ڈی اے نے 293، جس میں نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹیڈ نے 12 اور ٹی ڈی پی نے 16 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ فی الحال حکومت بنانے کے لئے انڈیا الائنس نتیش کمار کی طرف دیکھ رہا ہے۔

جے ڈی یو نے انڈیا الائنس پر سوال اٹھایا ہے۔

ملک میں لوک سبھا الیکشن کے نتائج سامنے آںے کے بعد اقتدار کی لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ اس باراکثریت کا اعدادوشمار بی جے پی اورانڈیا الائنس میں سے کوئی بھی پارنہیں کرپایا۔ حالانکہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو اکثریت ملی ہے اور وہ حکومت بنانے جا رہی ہے، لیکن انڈیا الائنس کی بھی امیدیں زندہ ہیں۔ اس کی نظرنتیش کمار پر ہے۔ انڈیا الائنس اس انتظار میں ہے کہ کب بہار کے وزیراعلیٰ پلٹی ماریں گے۔

ایسے میں جب اکثریت حاصل کرنے کے لئے اور اقتدارپر قابض ہونے کے لئے انڈیا الائنس نتیش کمار کا ساتھ چاہتا ہے، تو جے ڈی یو کے سینئرلیڈر کے سی تیاگی نے انڈیا الائنس پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنوینرعہدے پر تو راضی نہیں ہوئے، اب نتیش کمارکو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں۔

انڈیا الائنس نے 234 سیٹیں حاصل کیں۔ بی جے پی نے 240 اور این ڈی اے نے 293 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ اس میں نتیش کمار کی جے ڈی یو کو 12 اور چندرا بابونائیڈو کو 16 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ ایسے میں نتیش کمارکی حمایت مانگ رہی انڈیا الائنس انہیں وزیراعظم بننے کا آفردے رہی ہے، جس پر کے سی تیاگی نے واضح کردیا کہ نتیش کمارانڈیا الائنس کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

کے سی تیاگی نے کیا کہا؟

جے ڈی یولیڈر کے سی تیاگی نے جمعہ کے روزدعویٰ کیا کہ جن لوگوں نے نتیش کمارکو انڈیا بلاک کا قومی کنوینربنانے سے انکارکردیا تھا، وہ اب انہیں ہندوستان کا وزیراعظم بنانے پرراضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے انڈیا الائنس کے اس آفر کو خارج کردیا ہے۔ کے سی تیاگی کا یہ بیان ان تبصروں کے درمیان آیا ہے کہ انڈیا الائنس نے نتیش کماراور چندرا بابو نائیڈو کو آفربھیجے ہیں۔ حالانکہ دونوں لیڈران نے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کو تحریری طور پر حمایت دے دی ہے۔

این ڈی اے کے ساتھ کھڑی ہے جے ڈی یو

نتیش کمار کی جے ڈی کے سب سے سینئرلیڈران میں سے ایک کے سی تیاگی نے کہا کہ پارٹی نے انڈیا الائنس کے نتیش کمارکو وزیراعظم بنانے کی تجویزکو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اوروہ مضبوطی سے این ڈی اے کے ساتھ ہیں۔ کے سی تیاگی نے کہا کہ سیاست کا کھیل ایسا ہے کہ جن لوگوں نے نتیش کمارکو انڈیا الائنس کا قومی کنوینرتک بنانے سے انکار کردیا تھا، وہ اب انہیں وزیراعظم بنانے کی پیشکش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی انڈیا الائنس میں واپس نہیں جائے گی۔

نتیش کمارنے کب چھوڑا انڈیا کا ساتھ

جنوری میں ممتا بنرجی نے جب انڈیا الائنس کے لئے ممکنہ وزیراعظم عہدے کے امیدوارکے طور پرملیکا ارجن کھڑگے کا نام پیش کیا تھا، اس کے کچھ ہی دنوں کے بعد انڈیا الائنس کا ساتھ چھوڑ کر نتیش کماربی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے الائنس میں واپس آگئے تھے۔ نتیش کماراوراین چندرا بابو نائیڈو کی پارٹیوں سمیت بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کے پاس 293 سیٹیں ہیں، جبکہ اکثریت کے لئے صرف 272 سیٹیں چاہئے۔ وہیں انڈیا الائنس نے 234 سیٹیں جیتی ہیں۔

Also Read