Bharat Express

Lok Sabha Election Result 2024

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف پپو یادو کو بڑی ذمہ داری مل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کانگریس پارٹی پپو یادو کو جلد ہی بہارکا ریاستی صدر بنانے کا اعلان کرسکتی ہے۔

مہاراشٹراین ڈی اے میں خلفشارجاری ہے۔ بی جے پی کی شرور تحصیل کے نائب صدرسدرشن چودھری کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ پارٹی کی ایک میٹنگ میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اور ان کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو الائنس سے باہر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 

جموں وکشمیردہشت گردانہ فنڈنگ معاملے میں جیل میں بند انجینئررشید نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کے لئے عدالت میں عبوری ضمانت کی اپیل داخل کی تھی۔

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی یوپی میں مایوس کن کارکردگی رہی ہے۔ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے نے یوپی میں صرف 36 سیٹیں جیت پائی۔ جبکہ انڈیا الائنس نے 43 سیٹوں پرجیت حاصل کی۔

لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد مہاراشٹرمیں قیاس آرائیوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ این سی پی (شرد چندر پوار) گروپ کے رکن اسمبلی روہت پوار نے دعویٰ کیا کہ 27 جون سے مہاراشٹر اسمبلی کا مانسون سیشن شروع ہورہا ہے۔ اس دوران اجیت پوار گروپ کے کئی اراکین اسمبلی شرد پوار گروپ کی این سی پی میں شامل ہوں گے۔

نتیش کمارکی پارٹی جے ڈی یو کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے دیویش چندرٹھاکرنے کہا ہے کہ سب سے زیادہ کام میں نے یادو اور مسلم سماج کا کیا، لیکن الیکشن میں ان لوگوں نے بغیر کسی وجہ کے انہیں ووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سماج کے لوگ کرانے آتے ہیں تو چائےناشتہ ضرور کرائیں گے، لیکن ان کا کام نہیں کریں گے۔

لوک سبھا الیکشن کے نتیجے آنے کے بعد اب آرایل ڈی کو اترپردیش میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈرنے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کافی وقت سے پارٹی لائن سے باہر جا رہے تھے۔

کرن چودھری موجودہ وقت میں ہریانہ کی توشام سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہیں شروتی چودھری ہریانہ کانگریس کی کارگزارصدرتھیں۔

مہاراشٹرلوک سبھا الیکشن میں پارٹی کی کارکردگی کے بعد ریاستی صدرمیں تبدیلی ہوگی یا نہیں، اس سے متعلق کئی طرح کی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں۔ اب تصویر صاف ہوگئی ہے۔

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر وہاں لڑنے آجائے، وزیراعظم مودی بھی وائناڈ لڑنے آجائیں، انہیں روک کون رہا ہے الیکشن لڑنے سے۔ وہ وارانسی میں مشکل سے جیتے ہیں۔