وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی 28 فروری کونئی دہلی میں واقع سندرنرسری میں شام تقریباً ساڑھے سات بجے، عظیم الشان صوفی موسیقی پرمبنی میلے جہانِ خسرو 2025 میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم ملک کے متنوع فن اورثقافت کو فروغ دینے کے زبردست حامی رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں، موصوف جہانِ خسرو میلے میں شرکت کریں گے جو کہ صوفی موسیقی، شاعری اور رقص کے لیے کلی طور پر وقف ایک بین الاقوامی میلہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ میلہ امیرخسرو کے ورثے کا جشن منانے کے لیے دنیا بھرکے فنکاروں کواکٹھا کر رہا ہے۔ رومی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام، اس میلے کا آغاز معروف فلم ساز اور فنکار مظفرعلی کے ذریعہ 2001 میں کیا گیا تھا۔ یہ میلہ اس سال اپنی 25ویں سالگرہ منائے گا اوراس میلے کا اہتمام 28 فروری سے 2 مارچ تک کیاجائے گا۔
میلے کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی تہہ بازار(تہہ- ہاتھ سے تیاراشیاء کا بازار) کا بھی دورہ کریں گے، جس میں ملک بھرسے ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے تحت دستکاری اوردیگرمختلف شاندار نوادرات، دستکاری اور ہتھ کرگھے سے متعلق مختصر فلمیں، اور دیگر چیزیں شامل ہوں گی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



