ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کے درمیان 45 منٹ کی میٹنگ میں حکومت سازی کا راستہ صاف ہوگیا۔
ملک میں لوک سبھا الیکشن مکمل ہوگئے ہیں اوراین ڈی اے نے اکثریت کے ساتھ حکومت بنا لی ہے۔ تاہم الیکشن پورے ہونے اورملک میں این ڈی اے کی حکومت بننے کے بعد 20 دن بعد ہی مہاراشٹراین ڈی اے میں اختلاف دکھائی دے رہا ہے۔ مہاراشٹرکے پونے ضلع میں شرورسے بی جے پی کے ایک عہدیدارنے برسراقتدارالائنس سے نائب وزیراعلیٰ اجیت پواراوران کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو باہرکرنے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کی شرورتحصیل میں ہوئی جائزہ میٹنگ کے دوران شرورتحصیل کے نائب صدرسدرشن چودھری کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ پارٹی کی ایک میٹنگ میں یہ مطالبہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اوران کی پارٹی این سی پی کو مہایتی الائنس سے باہر کردیا جائے۔
سدرشن چودھری نے کیا کہا؟
سدرشن چودھری ویڈیو میں بی جے پی قیادت سے کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں، آپ کے لئے یہ مشورہ ہے، پارٹی کارکنان کیا سوچ رہے ہیں، اسے سمجھئے۔ انہوں نے بی جے پی قیادت سے مزید کہا کہ اگرآپ کوئی فیصلہ لینا چاہتے ہیں تو مہایتی (برسراقتدارالائنس) سے اجیت پوار کو باہر کیجئے۔ ساتھ ہی سدرشن چودھری نے میٹنگ میں موجود سبھاش دیشمکھ، راہل کلکرنی اوریوگیش تلیکرکا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اگراجیت پواربرسراقتدارالائنس کا حصہ نہیں ہوتے تو سبھاش دیشمکھ، راہل کلکرنی اور یوگیش تلیکرجیسے سینئرلیڈر وزیربن سکتے تھے۔
اسمبلی الیکشن سے پہلے بیان بازی
مہاراشٹرمیں اسمبلی الیکشن سے ٹھیک پہلے سدرشن چودھری نے اجیت پوار کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی گزشتہ 10 سالوں سے اجیت پوار کی تنقید کرتی آرہی تھی، لیکن ریاست میں کارکنان اب خوفزدہ محسوس کرر ہے ہیں۔ کیونکہ نائب وزیراعلیٰ ہی معاملوں کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ سدرشن چودھری نے آگے بھی اجیت پوار کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے کہا کہ تحصیل میں سبھی بی جے پی کارکنان کی خواہش ہے کہ انہیں ایسی طاقت نہیں ملنی چاہئے، جس میں اجیت پوار کی مداخلت ہو۔ چودھری نے ویڈیو میں بی جے پی بنام اجیت پوارپر بات کرتے ہوئے کہا کہ اجیت پوار کو اقتدار میں کیوں لایا جائے، تاکہ وہ حکم جاری کرکے بی جے پی کارکنان کی آواز کو دبا سکیں۔
این سی پی کارکنان نے ظاہرکی ناراضگی
سدرشن چودھری کے اس بیان کے بعد این سی پی کے کارکنان نے ناراضگی ظاہرکی اور بعد میں بی جے پی کارکنان نے بھی سدرشن چودھری سے معافی مانگنے کو کہا۔ ساتھ ہی این سی پی کے کچھ کارکنان زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) کیمپس پہنچے اورسدرشن چودھری کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔ حالانکہ سدرشن چودھری نے بعد میں اپنے بیان پر صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیالات ذاتی تھے اوراس کا بی جے پی کے رخ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سدرشن چودھری نے معافی مانگی
سدرشن چودھری نے بعد میں اپنے بیان پر صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیالات ذاتی تھے اوراس کا بی جے پی کے رخ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے بیان پرہنگامہ آرائی ہونے کے بعد کہا کہ اگرمیرے الفاظ سے اجیت دادا کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔