Bharat Express

Ajit Pawar

 شرد پوار کا نام لئے بغیروزیر اعظم مودی نے پیرکو ایک ریلی میں نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا، "مہاراشٹر میں ایک ’بھٹکتی آتما’(آوارہ روح) ہے۔ کامیابی نہیں ملتی تو دوسروں کے اچھے کام کو خراب کر دیتی ہے۔

کرناٹک کے ایک رکن پارلیمنٹ نے بھی کہا ہے کہ آئین بدلا جائے گا، لیکن پی ایم مودی خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارا آئین اتنا مضبوط ہے کہ خود ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر بھی اسے نہیں بدل سکتے۔

ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ قرض دینے اور شوگر مل کو بیچنے کے عمل میں بینک کو کسی بھی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مہاراشٹرمیں کانگریس کو ایک جھٹکے کے بعد جھٹکا لگ رہا ہے۔ خبر ہے کہ جلد ہی مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اورآنجہانی لیڈر اے آرانتولے کے داماد اجیت پوار کو این سی پی میں شامل ہوں گے۔

شرد پوار کی قیادت والی این سی پی نے شیو سینا (شندے خیمہ) اور بی جے پی کے انتخابی مہم چلانے والوں کی فہرست کے تعلق سے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی۔

انڈیا اتحاد کے بارے میں پرفل پٹیل نے کہا کہ میں پہلی بار پوار صاحب کے ساتھ پٹنہ میں میٹنگ میں گیا تھا۔ وہ فوٹو لینے کے لیے اکٹھے ہوئے، کچھ نہیں ہوا۔ ان کے پاس کیا منصوبہ ہے؟ کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اگر ان کے پاس کوئی منصوبہ ہوتا تو وہ عوام کے سامنے پیش کرتے۔

ایم پی سپریا سولےایک انٹرویو میں کئی بڑے انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کا نظریہ مضبوط نہ ہوتا تو وہ 2017 میں کابینہ کی وزیر ہوتیں۔

وسنت مورے نے راج ٹھاکرے کو ایک مختصر نوٹ لکھا، جس میں ان کے خلاف پونے میں کچھ سینئر افسران کی طرف سے "گندی سیاست" کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔

بنچ نے کیس کی سماعت کے دوران اجیت پوار کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل سے کہا کہ پارٹی کو ایک حلف نامہ دینا چاہئے کہ وہ اپنے ارکان کو شرد پوار کی تصویر استعمال کرنے سے روکے گی۔ بنچ نے اجیت پوار گروپ سے کہا کہ اب جب کہ آپ دو الگ الگ پارٹیاں  ہیں،اس لئے صرف اپنی شناخت کے ساتھ جائیں۔

مہاراشٹر میں شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو بی جے پی میں شامل ہونے کا آفرملا ہے۔ ادھو گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے اس سے متعلق جمعہ کے روز بڑا انکشاف کیا ہے۔