Ajit Pawar Death: ’اجیت دادا کا جانا بڑا نقصان‘ ، بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے اجیت پوار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا کیا اظہار
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال پر بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم کا اس طرح اچانک چلے جانا میرے لیے ذاتی نقصان ہے۔
Why Ajit Pawar Supporters Call Him Dada: اجیت پوار کو ’دادا‘ کیوں کہتے تھے ان کے حامی؟ جانئے اس نام کے پیچھے کی کہانی
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے سینئر لیڈر اجیت پوار ایک المناک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ اجیت پوار کے حامی انہیں محبت اور احترام سے ’دادا‘ کہہ کر پکارتے تھے۔ آج ان کے حامی اس اپنے ’دادا‘ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی نظر آ رہے ہیں۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کسی سیاسی لیڈر کو ’دادا‘ کیوں کہا جاتا ہے؟
Ajit Pawar Plane Crash: اجیت پوار کو آخری الوداعی: وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور ایکناتھ شندے سمیت کئی وزراء بارامتی پہنچے
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سمیت کئی مرکزی اور ریاستی وزراء آج صبح بارامتی پہنچے اور وہ ودیا پرتشٹھان میدان میں اجیت پوار کے جسد خاکی پر پھول چڑھائیں گے اور ان کا آخری دیدار کریں گے۔
Gautam Adani Expresses Grief Over Passing Of Ajit Pawar: گوتم اڈانی نے اجیت پوار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا کیا اظہار
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتَم اڈانی نے بدھ کے روز مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مہاراشٹر کی سیاست میں ’دادا‘ کے نام سے مشہور اجیت پوار کا بدھ کی صبح بارامتی میں ایک المناک طیارہ حادثے میں انتقال ہو گیا۔
Baramati Plane Crash Update: دھماکہ ہوتے ہی آگ کے گولے میں تبدیل ہوا اجیت پوار کا طیارہ، سی سی ٹی وی میں خطرناک نظارہ قید
مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثہ کا شکارہوگیا، جس میں پانچ افراد سوار تھے اورسبھی کی موت ہوگئی۔ حادثے کا سی سی ٹی وی سامنے آیا ہے۔ دھماکہ کے بعد طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ اجیت پوار کی پہچان ان کی گھڑی سے کرنی پڑی۔
Mamata raises questions about Ajit Pawar’s death: ممتا بنرجی نے اجیت پوار کی موت پر اٹھائے سوال، کہا- وہ بی جے پی چھوڑنے والے تھے، سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونی چاہیے جانچ
ممتا بنرجی نے کہا کہ آج صبح مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے طیارہ حادثے میں موت کی خبر سن کر مجھے گہرا صدمہ ہوا۔ اس ملک میں عام لوگوں کی تو بات چھوڑیں، سیاستدان بھی محفوظ نہیں ہیں۔ دو دن قبل مجھے معلوم ہوا تھا کہ کسی دوسری پارٹی کے کسی لیڈر نے بیان دیا تھا کہ پوار بی جے پی چھوڑنے کو تیار تھے اور اب آج یہ ہو گیا۔
Three-Day State Mourning in Maharashtra: اجیت پوار کے انتقال پر مہاراشٹر میں تین روزہ سرکاری سوگ، تمام سرکاری کام رہیں گے بند، وزیراعلیٰ فڑنویس نے دی جانکاری
وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ اجیت پوار کے انتقال سے ان کے خاندان اور این سی پی کے عہدیداران اور کارکنان شدید سوگ میں ہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب ان کے خاندان کے بارامتی پہنچنے کے بعد ان سے مشاورت کر کے آئندہ کے اقدامات طے کیے جائیں گے۔
Ajit Pawar death news: یادوں میں اجیت پوار..! تین سال میں دو بار بچی جان، 2026 کے حادثے نے کر دیا خاموش
مہاراشٹر کی سیاست کے قد آور لیڈر اجیت پوار جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران وہ کئی بڑے حادثات کا سامنا کر چکے تھے، جن میں وہ بال بال بچ گئے تھے، لیکن جنوری 2026 میں پیش آنے والا حادثہ ان کی زندگی کی آخری کڑی ثابت ہوا۔ آئیے جانتے ہیں ان سے جڑے اہم حادثات۔
Ajit Pawar’s Death Shocks Political World: اجیت پوار کے انتقال پر سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر، اپوزیشن لیڈران نے پیش کیا خراج عقیدت
مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کے طیارہ حادثے میں انتقال کی خبر پر کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ میں پورے پوار خاندان اور ان کے حامیوں کے ساتھ اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ میں نے اجیت پوار کی اہلیہ اور سپریا سولے سے بات کی ہے۔
Ajit Pawar Plane Crash: بارامتی میں ہوئے طیارہ حادثے پر پی ایم مودی نے کیا افسوس کا اظہار، کہا- عوام کے مقبول لیڈر تھے اجیت پوار
وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے بارامتی میں پیش آئے افسوسناک طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے تمام افراد کے ساتھ ان کی ہمدردیاں ہیں اور اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے لیے حوصلے اور طاقت کی دعا کرتے ہیں۔





