Bharat Express DD Free Dish

Ajit Pawar

آج نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بارامتی کے دورے پر تھے، جہاں ان کی چار اہم انتخابی و تشہیری اجلاسوں کا انعقاد طے تھا۔ معلومات کے مطابق جب طیارہ بارامتی ایئرپورٹ پر لینڈ کر رہا تھا، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ لینڈنگ کے وقت طیارہ توازن کھو بیٹھا اور کریش لینڈنگ کا شکار ہو گیا۔

گوتم اڈانی اس سے قبل بھی سال 2022 میں بارامتی کا دورہ کر چکے ہیں، جب انہوں نے یہاں سائنس اینڈ انوویشن ایکٹیویٹی سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔ اڈانی اور پوار خاندان کے درمیان تعلقات کو تقریباً دو دہائیوں پرانا بتایا جاتا ہے،

اجیت پوار سے سیٹوں کی تقسیم اور انتخابی نشان پربات نہیں بنی تو شرد پوار کی این سی پی مہا وکاس اگھاڑی کے پاس واپس لوٹ آئی ہے۔ اجیت پوارنے صرف 35 سیٹوں کی پیشکش کی تھی، جسے شرد پوار نے نامنظور کردیا۔ اس سے متعلق پنے کے شانتائی ہوٹل میں میٹنگ کی جارہی ہے۔

گورنر نے مہاراشٹر کے وزیر مانک راو کوکاٹے کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔ اس کے بعد اب کوکاٹے پرگرفتاری کی تلوارلٹک گئی ہے۔ایک پولیس افسرنے بتایا کہ ناسک شہرپولیس کی ایک ٹیم جمعرات کی رات کوکاٹے کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ کے ساتھ باندرہ پہنچی۔ ایس پی سندیپ مٹکے کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم آج صبح باندرہ واقع لیلاوتی اسپتال پہنچی اور کوکاٹے کا علاج کررہے ڈاکٹروں کے ساتھ ان کی حراست سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

مانک راو کوکاٹے کی گرفتاری کے امکان کے درمیان اجیت پوار نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں کوکاٹے کے استعفیٰ اور اس کے بعد محکمہ کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا۔

انتخابات قریب آتے ہی تمام پارٹیاں سرگرم ہیں، لیکن اجیت پوار کے بیان نے انتخابی بحث کو نیا موڑ دے دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کار اسے پوار کی حکمت عملی کا حصہ مان رہے ہیں لیکن وہ اسے ایک ایسا بیان بھی قرار دے رہے ہیں،

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کے شوگر کوآپریٹو سیکٹر نے پی ایم  نریندر مودی کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ شوگر ملوں کو اب آف سیزن کے دوران ملٹی فیڈ ایتھنول کی پیداوار پر توجہ دینی چاہیے۔

پارٹی کے قومی صدراورنائب وزیراعلیٰ اجیت پواراورریاستی صدرسنیل تٹکرے کی رضامندی سے نواب ملک کویہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان کی قیادت میں تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں این سی پی کے کئی سینئرلیڈران شامل ہیں۔ نواب ملک اس سے قبل این سی پی ممبئی کے صدرکی حیثیت سے بھی پارٹی کی قیادت کرچکے ہیں۔

مہاراشٹر کے 6 شہروں میں یوم آزادی کے موقع پرگوشت اورمٹن کی فروخت پرپابندی نے ایک مضبوط سیاسی تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جبکہ بی جے پی اور شندے گروپ نے اس کی حمایت کی ہے۔ وہیں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے بھی اعتراض کیا ہے۔ کھٹیک برادری نے حکم واپس لینے کا انتباہ دیا ہے، بصورت دیگربڑی تحریک چلائی جائے گی۔

"آج سوشل میڈیا ایک بہت طاقتور ذریعہ بن چکا ہے۔ ایک بھی غلط بیان پورے تنظیم کی شبیہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اس لیے عوامی پلیٹ فارمز پر سوچ سمجھ کر بات کرنا ضروری ہے۔"