Bharat Express

Ajit Pawar

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی لیڈروں کی پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ انتخابی اعلان کے اگلے ہی دن یعنی بدھ 16 اکتوبر کو کانگریس کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب پارٹی کے جنرل سکریٹری جاوید شراف نے اجیت پوار کی پارٹی سے ہاتھ ملالیا۔

این سی پی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا، ’’این سی پی لیڈر، سابق وزیر اور میرے ساتھی بابا صدیقی پر جو کافی عرصے سے مقننہ میں ہیں، ان پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور تکلیف دہ ہے۔ میں حیران ہوں۔ میں اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘‘

ممبئی کرائم برانچ کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزمان گزشتہ 25-30 دنوں سے اس علاقے کی ریکی کررہے تھے۔

ممبئی کی مشہورشخصیت اور اجیت پوار گروپ کی این سی پی لیڈر بابا صدیقی اور کانگریس کا ساتھ بہت پرانا تھا، لیکن لوک سبھا الیکشن سے پہلے انہوں نے اسے چھوڑ دیا ہے۔

این سی پی اجیت پوار گروپ کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کا گولی مارکرقتل کردیا گیا ہے۔ اس حادثہ کی اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی مذمت کی ہے۔

باندرہ ایسٹ میں بابا صدیقی پر فائرنگ کی گئی جو نرمل نگر پولیس اسٹیشن کے تحت پیش آنے والا واقعہ بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ممبئی کرائم برانچ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اس معاملے میں دو شوٹروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حملہ آوروں نے صدیقی پر چھ راؤنڈ فائر کیے جس میں تین گولیاں انہیں لگیں۔

وہیں دوسری جانب شیوسینا ادھوگروپ کی راجیہ سبھا رکن اور ترجمان پرینکا چترویدی نے کہا کہ وہ مراٹھا اور او بی سی کو آپس میں لڑا کر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ اسی کا نتیجہ ہے۔ اگر مہاراشٹر میں لیڈروں کا یہ حال ہے تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا؟

این سی پی (ایس) لیڈر شرد پوار نے ایک بار پھر انتخابی نشان کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ شرد پوار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی طرف سے اجیت پوار کو جاری کردہ انتخابی نشان کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس پوسٹ میں لاپتہ لیڈیز یعنی لاپتہ خواتین اور لڑکیوں کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے۔ پوسٹر میں لکھا ہے کہ مہاراشٹر سے ہر سال 64 ہزار لڑکیاں لاپتہ ہو رہی ہیں جو کہ تشویشناک ہے۔

اس دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے مہاراشٹر بی جے پی یونٹ کو اہم مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے اتحادیوں کے اختلافات  دور کرنے کو بھی کہا ہے۔ تاکہ انتخابات میں گرینڈ الائنس کو متحد اور مضبوط رکھا جا سکے۔