Bharat Express

Baba Siddique Shot Dead: بابا صدیقی کے قتل پر برہم ہوئے اسدالدین اویسی، لا اینڈ آرڈر سے متعلق کہی یہ بڑی بات

این سی پی اجیت پوار گروپ کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کا گولی مارکرقتل کردیا گیا ہے۔ اس حادثہ کی اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی مذمت کی ہے۔

بابا صدیقی کے قتل کے بعد اسدالدین اویسی نے برہمی کا اظہارکیا ہے۔

Baba Siddique Shot Dead in Mumbai: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اجیت پوارگروپ کے سینئرلیڈربابا صدیقی کا گولی مارکرقتل کردیا گیا ہے۔ بابا صدیقی پرزبردست فائرنگ کی گئی، جس کے بعد انہیں تین گولیاں لگیں۔ اس حادثہ کے فوراً بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ کے بعد سے مہاراشٹرکی سیاست میں بڑی ہلچل دیکھنے کوملی ہے۔ واضح رہے کہ بابا صدیقی تین بارکے رکن اسمبلی رہے ہیں۔ اس حادثہ کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی مذمت کی ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ایکس پراپنے پوسٹ میں لکھا، ”ایک ہی دن میں دو اموات کی خبرواقعی بہت مایوس کن ہے۔ بابا صدیقی کا قتل بہت قابل مذمت ہے۔ یہ مہاراشٹرمیں لااینڈ آرڈرکی خوب صورتحال کوظاہرکرتا ہے۔ اللہ انہیں مغفرت عطا کرے۔ ان کی فیملی، دوستوں اورساتھیوں کی طرح میری گہری تعزیت ہے۔

افسران نے دی یہ جانکاری

افسران نے بتایا کہ نرمل نگرمیں کولگیٹ میدان کے پاس بابا صدیقی کے بیٹے اوررکن اسمبلی ذیشان صدیقی کے دفترکے باہرہوئے اس حادثہ کے فوراً بعد دولوگوں کوگرفتارکیا گیا۔ دوسری جانب، مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پر ایک تعزیتی پیغام میں اس حملے کو بے حد بدقسمتی والا اور قابل مذمت بتایا۔ انہوں نے کہا، ’’میں یہ جان کر حیران ہوں کہ اس حادثہ میں ان کی موت ہوگئی۔‘‘

نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے کہا کہ انہوں نے ایک اچھا دوست اورساتھی کھودیا ہے۔ اجیت پوار نے کہا، ’’ہم نے ایک ایسے لیڈرکو کھودیا ہے، جنہوں نے اقلیتی طبقے کے لئے لڑائی لڑی اور سیکولرازم کی وکالت کی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ملزمین کوسخت سزا دلائی جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس