Bharat Express DD Free Dish

Baba Siddique

  ممبئی پولیس نے بابا صدیقی کے محافظ کانسٹیبل شیام سوناونے کو قتل کیس میں لاپرواہی برتنے پربرطرف کردیا ہے۔ بابا صدیقی کو12 اکتوبر2024 کی رات قتل کردیا گیا تھا۔

لارنس بشنوئی گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ گینگ کا کہنا ہے کہ بابا صدیق کو اداکار سلمان خان سے قریبی تعلقات کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا۔

این سی پی لیڈراورسابق وزیربابا صدیقی کی اہلیہ نے سیشن کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اورانٹرویشن اپلی کیشن داخل کرکے عدالت سے اس معاملے میں اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

ذیشان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں جس اسمبلی حلقہ باندرہ ایسٹ سے ایم ایل اے تھا، وہاں پر سنت دنیشور نگر کے ترقیاتی پروجیکٹ میں لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، اس کے لیے میں مسلسل آواز اٹھا رہا تھا اور احتجاج کر رہا تھا۔

سلمان خان کے بعد اب بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں بابا صدیقی کے قتل کے بعد اب تک کتنے لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ کئی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بابا کے قتل کے بعد سلمان خوفزدہ ہیں۔

ذیشان صدیقی اپنے والد کے قتل کا  دکھ اور درد برداشت کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مسلسل ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وہ اپنے والد بابا صدیقی کے قاتل کو چیلنج کر رہے ہیں۔

ممبئی کے باندرہ میں 12 اکتوبرکی رات این سی پی اجیت پوارگروپ کے سینئرلیڈررہے بابا صدیقی کا گولی مارکرقتل کردیا گیا۔ اس معاملے سے متعلق نئے نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔ اب جانکاری سامنے آئی ہے کہ شوٹروں کے نشانے پرصرف بابا صدیقی ہی نہیں بلکہ ان کے بیٹے ذیشان صدیقی بھی تھے۔ انہیں کچھ دن پہلے دھمکی بھی ملی تھی۔ اس بات کا انکشاف پوچھ گچھ میں خود حملہ آوروں نے کیا ہے۔

این سی پی لیڈر بابا صدیقی پر ہفتہ کی رات گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ ان پر فائرنگ کی گئی۔ انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ بچ نہیں سکے۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں لاء اینڈ آرڈر بگڑ رہا ہے۔ مہاراشٹر حکومت بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرے۔