Bharat Express

Ajit Pawar

لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد مہاراشٹرمیں قیاس آرائیوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ این سی پی (شرد چندر پوار) گروپ کے رکن اسمبلی روہت پوار نے دعویٰ کیا کہ 27 جون سے مہاراشٹر اسمبلی کا مانسون سیشن شروع ہورہا ہے۔ اس دوران اجیت پوار گروپ کے کئی اراکین اسمبلی شرد پوار گروپ کی این سی پی میں شامل ہوں گے۔

سنیترا پوار جمعرات کو یعنی آج  اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ ان کی نامزدگی کے ساتھ ہی اجیت پوار نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ رواں برس اکتوبر میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کو شش کریں

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس این سی پی کے رکن پارلیمنٹ سنیل تاٹکرے کے دہلی میں واقع ان کے گھر پہنچے۔ بتایا جا رہا ہے کہ این سی پی لیڈر پرفل پٹیل اور چھگن بھجبل بھی یہاں موجود ہیں۔

ووٹنگ پر منفی اثرات کے لیے بی جے پی کے وزیر پر الزام لگانے کی کوشش کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ پاٹل کوان کے چچا کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

دراصل، اجیت پوار جو سوچ رہے تھے وہ لوک سبھا انتخابی نتائج میں نہیں ہو سکا۔ ڈپٹی سی ایم کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے وہ اپنی اہلیہ کو الیکشن نہیں جتوا سکے۔ انہوں نے بارامتی لوک سبھا سیٹ سے اپنی بیوی سنیترا پوار کو میدان میں اتارا۔

پرفل پٹیل نے کہا، ’’ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اس الیکشن میں ہمیں نہ تو اپنی پارٹی کے ووٹ ملے اور نہ ہی دوسری پارٹی کے ووٹ۔ ہمیں یقین ہے کہ ملک میں ایک بار پھر نریندر مودی کی این ڈی اے حکومت بنے گی

شرد پوار نے بھی کچھ دن پہلے کہا تھا کہ ’’میں اجیت کی فطرت کو جانتا ہوں، وہ کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے، تو کیا اسمبلی سے پہلے یا بعد میں پوار چچا اور بھتیجوں کے درمیان صلح ہوگی۔

مہاراشٹر کی سبھی 48 لوک سبھا سیٹوں پر 20 مئی کو آخری مرحلے کے ساتھ الیکشن ختم ہوگیا ہے۔ اب سیاسی پارٹیوں کو 4 جون کا انتظار ہے، جس دن نتیجے آئیں گے۔

 شرد پوار کا نام لئے بغیروزیر اعظم مودی نے پیرکو ایک ریلی میں نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا، "مہاراشٹر میں ایک ’بھٹکتی آتما’(آوارہ روح) ہے۔ کامیابی نہیں ملتی تو دوسروں کے اچھے کام کو خراب کر دیتی ہے۔

کرناٹک کے ایک رکن پارلیمنٹ نے بھی کہا ہے کہ آئین بدلا جائے گا، لیکن پی ایم مودی خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارا آئین اتنا مضبوط ہے کہ خود ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر بھی اسے نہیں بدل سکتے۔