Bharat Express DD Free Dish

Ajit Pawar

بارامتی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے مزید کہا، "ہم نے ٹنگرے پر جو الزامات لگائے ہیں وہ سچائی اور میڈیا پر مبنی ہیں۔

مہاراشٹرا انتخابات کی مہم کے دوران پی ایم مودی نے 'ایک ہیں تو سیف ہیں ' کا نعرہ دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی یوگی آدتیہ ناتھ بھی اپنی ریلیوں میں لگاتار 'بٹیں گے تو کٹیں گے' کا نعرہ دے رہے ہیں۔

چند ایا م قبل سپریا سولے نے کہا تھا کہ اجیت پوار کے ساتھ کوئی سیاسی اتحاد نہیں ہوگا اور نہ ہی سیاسی مفاہمت ممکن ہے۔ سپریہ سولے نے کہا کہ اجیت پوار کی پارٹی بی جے پی کی حلیف ہے اور ایسی صورت حال میں نظریاتی اختلافات ہوں گے۔

یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر ادھو خیمہ لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں یہ سب نہیں چلے گا۔ مہاراشٹر میں نہ کسی کو بانٹا جائے گا اور نہ ہی کوئی کٹے گا۔

سی ایم یوگی کے انتخابی نعرے 'بٹیں گے تو  کٹیں گے' کے بارے میں پوچھے جانے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی سربراہ اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹرا چھترپتی شیواجی مہاراج، راج رشی شاہو مہاراج اور مہاتما پھولے کا ہے۔

مہاراشٹر کے انتخابات کی بات کریں تو ریاست میں 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونے جا رہی ہے، جب کہ نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ ایک طرف مہایوتی کھڑی ہے تو دوسری طرف مہا وکاس اگھاڑی نے بھی زبردست تیاریاں کی ہیں۔ دونوں فریق دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ جیتنے جا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اجیت پوار کے گروپ کی این سی پی کو 36 گھنٹے کے اندر بڑے اخبارات میں گھڑی کے انتخابی نشان کے ساتھ اعلانیہ شائع کرنے کا حکم دیا۔

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔ ان میں سے 1654 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار پائے۔ کل 9 ہزار 260 کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ ان میں سے 983 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

این سی پی کے سربراہ اجیت پوار  پونے ضلع کی بارامتی اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ اپنے بھتیجے اور این سی پی (ایس پی) کے امیدوار یوگیندر پوار سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

بی جے پی کی مخالفت کے باوجود اجیت پوارکی این سی پی کے ٹکٹ پرمان کھرد شیواجی نگراسمبلی حلقہ سے نواب ملک کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری طاقت سے الیکشن لڑوں گا۔