Bharat Express DD Free Dish

Ajit Pawar

سنجے راوت نے مہواکاس اگھاڑی میں باغیوں کے سوال کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ ہم مل بیٹھ کر باغیوں کو منانے کی کوشش کریں گے۔

بی جے پی نے نواب ملک کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی تھی۔ جبکہ نواب ملک نے واضح کیا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ اب انہیں این سی پی (اجیت پوار) سے نامزدگی کےلیے تیار رہنے کا اشارہ مل گیا ہے۔

شرد پوار نے بارامتی اسمبلی سیٹ پر اجیت پوار کے خلاف یوگیندر پوار کو میدان میں اتارا ہے۔ یوگیندر پوار شرد پوار کے پوتے اور اجیت پوار کے بھائی سری نواس پوار کے بیٹے ہیں۔

مہاراشٹر میں اسمبلی کی کل 288 سیٹیں ہیں۔ بی جے پی، شیوسینا اور این سی پی کی مخلوط حکومت ہے، جسے مہایوتی اتحاد کہا جاتا ہے۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے سب سے زیادہ 105 سیٹیں جیتی تھیں۔

دوسری طرف  مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے پہلے ہی اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ حکمراں مہایوتی اتحاد 'زبردست' اکثریت کے ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے منگل (15 اکتوبر) کو مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا۔ ریاست میں انتخابات ایک ہی مرحلہ میں ہوں گے۔

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن سے پہلے این سی پی کے لیڈراورنائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارکوبڑاجھٹکا لگا ہے۔ گورنرکی طرف سے ایم ایل سی نہیں نامزد کئے جانے سے ناراض پنے شہر کے میئر دیپک مانکر سمیت 600 کارکنان نے این سی پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی لیڈروں کی پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ انتخابی اعلان کے اگلے ہی دن یعنی بدھ 16 اکتوبر کو کانگریس کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب پارٹی کے جنرل سکریٹری جاوید شراف نے اجیت پوار کی پارٹی سے ہاتھ ملالیا۔

این سی پی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا، ’’این سی پی لیڈر، سابق وزیر اور میرے ساتھی بابا صدیقی پر جو کافی عرصے سے مقننہ میں ہیں، ان پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور تکلیف دہ ہے۔ میں حیران ہوں۔ میں اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘‘

ممبئی کرائم برانچ کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزمان گزشتہ 25-30 دنوں سے اس علاقے کی ریکی کررہے تھے۔