Bharat Express

Ajit Pawar on Nawab Malik:بی جے پی کی مخالفت کے باوجود اجیت پوار نے نواب ملک کو کیوں دیا ٹکٹ؟ خود بتائی وجہ

این سی پی کے سربراہ اجیت پوار نے کہا کہ انہوں نے ایسی سیٹوں پر مسلم امیدوار دیئے ہیں جہاں سے ان کے جیت کے امکان ہیں، یہ ہارنے والے امیدوار نہیں ہیں۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار

نئی دہلی : مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے تمام چھوٹی اور بڑی پارٹیاں اپنی حکمت عملی تیار کر رہی ہیں۔ دریں اثنا، این سی پی کے سربراہ اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے بھی اپنی پارٹی کے لیے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اجیت پوار نے انتخابی گہما گہمی کے اغازمیں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ این سی پی سے 10 فیصد مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیں گے۔

اس کے ساتھ ہی اجیت پوار نے بھی اس معاملہ پر بات کی کہ حکومت کی حلیف جماعتوں میں شامل بی جے پی اورایکناتھ شنڈے خیمہ کی مخا لفت کے باوجود آخران کی پارٹی این سی پی نے نواب ملک کو ٹکٹ کیوں دیا؟ انہوں نے کہا کہ ’’امیدواردیتے وقت میں نے اپنی پارٹی کے کوٹے سے مسلم کمیونٹی کو 10 فیصد ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، میں نے ممبرا سے ناظم اللہ کو امیدوار بنایا اور نواب ملک کو ٹکٹ دیا، بہت سے لوگوں نے اس کی مخالفت کی، پھر میں نے ان کی بیٹی ثناء کو بھی ٹکٹ دیا اوربابا صدیقی کے فرزند ذیشان صدیقی کو بھی امیدوار بنایا ہے۔”

این سی پی کے مسلم امیدوار 

این سی پی کے سربراہ اجیت پوار نے کہا کہ انہوں نے ایسی سیٹوں پر مسلم امیدوار دیئے ہیں جہاں سے ان کے جیت کے امکان ہیں، یہ ہارنے والے امیدوار نہیں ہیں۔ اجیت پوار نے کہا کہ انہوں نے نواب ملک کو صرف دکھاوے (شو آف) کے لیے ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگوں نے اس کی مخالفت کی لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنا فیصلہ نہیں بدلا۔

کہ کر نہیں عمل کر کے دکھا یا

اتنا ہی نہیں، اجیت پوار نے مزید کہا، “میں نے جو کہا تھا وہ کر کے دکھا یا۔ میں نے 10 فیصد مسلم امیدوار کھڑے کرنے کی بات کی تھی۔ میں نے صرف زبانی طورپر نہیں بلکہ عمل کرکے دکھایا ہے ۔ اس لیے مسلمانوں سے میری اپیل ہے کہ وہ ان تمام پر پہلؤں پرتوجہ مرکوز کرنے  اور ان پرغوروفکر کرنے کے بعد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read