Bharat Express DD Free Dish

Nawab Malik

ای ڈی نے نواب ملک کو فروری 2022 میں گرفتار کیا تھا۔ الزام ہے کہ انہوں نے داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی مدد سے ممبئی کے کُرلا میں تقریباً تین ایکڑ زمین کو غلط طریقے سے اپنے قبضے میں لیا۔ اس سودے میں 16 کروڑ روپے کی جرائم سے جڑی رقم شامل ہونے کا الزام ہے۔ جعلی دستاویزات کے استعمال کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

پارٹی کے قومی صدراورنائب وزیراعلیٰ اجیت پواراورریاستی صدرسنیل تٹکرے کی رضامندی سے نواب ملک کویہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان کی قیادت میں تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں این سی پی کے کئی سینئرلیڈران شامل ہیں۔ نواب ملک اس سے قبل این سی پی ممبئی کے صدرکی حیثیت سے بھی پارٹی کی قیادت کرچکے ہیں۔

این سی پی کے سربراہ اجیت پوار نے کہا کہ انہوں نے ایسی سیٹوں پر مسلم امیدوار دیئے ہیں جہاں سے ان کے جیت کے امکان ہیں، یہ ہارنے والے امیدوار نہیں ہیں۔

نواب ملک سے پوچھا گیا کہ کیا دیویندر فڑنویس آپ کے لیڈر نہیں ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر صرف اجیت پوار ہیں، ان کے علاوہ میرا کوئی لیڈر نہیں ہے۔

این سی پی اجیت پوار گروپ کے سینئر لیڈر نواب ملک مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں خبروں میں ہیں۔ ایک بار پھر ان کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ ممبئی میں نواب ملک نے کہا کہ ووٹنگ کے نتائج کے اعلان کے بعد کوئی نہیں بتا سکتا کہ کون کس کے ساتھ ہوگا۔

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔ ان میں سے 1654 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار پائے۔ کل 9 ہزار 260 کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ ان میں سے 983 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

سابق وزیر نواب ملک نے مزید کہا کہ تمام تر مخالفتوں کے باوجود میں اجیت پوار کی پارٹی سے انتخاب  لڑ رہا ہوں۔ میرے خلاف سماج وادی پارٹی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ لوگ مجھے دہشت گرد اور غدار کہتے تھے لیکن میں الزامات سے نہیں ڈرتا۔

بی جے پی کی مخالفت کے باوجود اجیت پوارکی این سی پی کے ٹکٹ پرمان کھرد شیواجی نگراسمبلی حلقہ سے نواب ملک کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری طاقت سے الیکشن لڑوں گا۔

بی جے پی نے نواب ملک کے لیے مہم چلانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ادھر ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلار کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

بی جے پی نے نواب ملک کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی تھی۔ جبکہ نواب ملک نے واضح کیا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ اب انہیں این سی پی (اجیت پوار) سے نامزدگی کےلیے تیار رہنے کا اشارہ مل گیا ہے۔