Bharat Express

Congress Wayanad BJP Candidates: ’موی جی کو روک کون رہا ہے، وائناڈ سے لڑ لیں…‘ پرینکا گاندھی کے امیدوار بنتے ہی کانگریس کا وزیر اعظم کو کھلا چیلنج

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر وہاں لڑنے آجائے، وزیراعظم مودی بھی وائناڈ لڑنے آجائیں، انہیں روک کون رہا ہے الیکشن لڑنے سے۔ وہ وارانسی میں مشکل سے جیتے ہیں۔

پرینکا گاندھی وائناڈ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔

راہل گاندھی نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ بنے رہیں گے۔ کانگریس نے وائناڈ کے ضمنی الیکشن کے لئے پرینکا گاندھی کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی کے امیدواربنتے ہی کانگریس نے وزیراعظم مودی کووائناڈ سے الیکشن لرنے کا چیلنج دے دیا ہے۔ کانگریس لیڈرپون کھیڑا نے کہا، مودی جی بھی آئیں وائناڈ سے الیکشن لڑنے، انہیں کون روک رہا ہے؟

پون کھیڑا نے راہل گاندھی کے وائناڈ چھوڑنے اوررائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ بنے رہنے کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ہم سب کویہ فیصلہ پسند آیا۔ پورے ملک میں خوشی کی لہرہے۔ بی جے پی کے وائناڈ سے امیدوار اتارنے پرانہوں نے کہا کہ بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر وہاں لڑنے آجائے۔ وزیراعظم بھی وائناڈ لڑنے آجائیں، انہیں روک کون رہا ہے الیکشن لڑنے سے۔ وارانسی میں جدوجہد کرتے ہوئے جیتے ہیں۔

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کیا اعلان

دراصل، کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے پیرکے روز کانگریس کی میٹنگ کے بعد اعلان کیا تھا کہ راہل گاندھی رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ بنے رہیں گے، وہ وائناڈ سیٹ خالی کریں گے۔ وائناڈ سے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کوامیدواربنائے گی۔ اس فیصلے کے بعد منگل کی صبح راہل گاندھی نے وائناڈ سیٹ سے استعفیٰ لوک سبھا کو بھیج دیا ہے۔ دوسری جانب، پرینکا گاندھی نے بھی پارٹی کے اس فیصلے کا استقبال کیا تھا۔

Also Read