Bharat Express

Priyanka Gandhi

بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر کانگریس سرگرم ہوگئی ہے۔ بہار میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کرنے والی کانگریس کی نظر دلت ووٹ بینک پر ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت راہل گاندھی اس سال اب تک دو بار پٹنہ کا دورہ کر چکے ہیں۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کو آفت قرار دینا قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور اسمبلی میں ہم سب اور آپ سب کے دباؤ کا نتیجہ ہے کہ حکومت کو یہ مطالبہ ماننا پڑا۔

اپوزیشن نے ا مریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانیوں کی ملک بدر کئے معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ کیا۔ صبح 11 بجے پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے اس معاملے پر فوری بحث کا مطالبہ کیا۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی والے وزیراعظم کے راج محل کی بات کررہے ہیں اوربی جے پی والے کیجریوال کے شیش محل کی بات کر رہے ہیں۔ یہی بات کررہے ہیں کہ کس نے کتنا پیسہ کھایا، کس نے کتنا بڑا محل بنایا تو سوچئے کہ آپ کی بات کون کررہا ہے۔

کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے منگل کو بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ، مرکزی حکومت راہل گاندھی سے ڈرتی ہے کیونکہ وہ آئین کے لیے لڑ رہے ہیں۔

راہل کی ریلی (23 جنوری)  کو مسلم محلہ مصطفی آباد میں منعقد کی  جائے گی۔  راہل پہلے ہی  سیلم پور میں اپنی انتخابی مہم شروع کر چکے ہیں۔  24 جنوری کو راہل گاندھی کی ریلی ماڑی پور میں ہوگی جو کہ درج فہرست ذات کی ریزرو سیٹ ہے  لیکن یہاں سکھوں کی ایک بڑی آبادی بھی ہے جس پر کانگریس کی نظریں ہیں۔

حال ہی میں پرینکا گاندھی کے حوالے سے ان کا متنازعہ بیان بھی منظر عام پر آیا تھا۔ کانگریس نے اس کی سخت مذمت کی اور بیدھوڑی کو افسوس کا اظہار کرنا پڑا۔

وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ اب تک کی سب سے کم سطح پر پہنچنے پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

ون نیشن، ون الیکشن سے متعلق بدھ کو ہوئی جے پی سی کی میٹنگ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ایک ملک، ایک الیکشن سے متعلق حکومت کی جودلیل ہے کہ اس سے الیکشن میں خرچ کم ہوگا، اس کا کیا اسٹیمیٹ ہے؟ کیسے آپ کہہ سکتے ہیں کہ خرچ کم ہوگا؟

اس بیان کے بعد کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے اسے خواتین مخالف پارٹی قرار دیا۔ کانگریس نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے حوالے سے دیا گیا بیان نہ صرف شرمناک ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی خواتین کے بارے میں کیا سوچتی ہے۔