وزیر اعظم نریندر مودی
Ramadan Mubarak 2025: وزیر اعظم نریندر مودی نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر عوام کو مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پی ایم مودی نے لکھا کہ رمضان کا مقدس مہینہ ہمارے معاشرے میں امن اور ہم آہنگی لائے۔ یہ مقدس مہینہ غور و فکر، شکرگزاری اور رحمت کی علامت ہے۔ یہ ہمیں لوگوں کی مدد اور خدمت کرنے کی اقدار کی بھی یاد دلاتا ہے۔
رمضان کا یہ مقدس مہینہ دنیا بھر کے تمام مسلمان مناتے ہیں۔ رمضان روزے رکھنے اور نماز کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر عبادات کرنے کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ گہری روحانی اہمیت کا حامل ہے، جو تمام مسلمانوں کو صدقہ اور عبادات کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
Ramzan Mubarak!
May this sacred month fill your life with happiness, and bring peace to your heart. pic.twitter.com/vuEg5yEmSc
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 1, 2025
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی سبھی کو رمضان کی مبارکباد دی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا، رمضان مبارک! ایشور کرے یہ مقدس مہینہ آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے اور آپ سب کی زندگی میں خوشیاں اور سکون ہو۔
रहमतों और बरकतों के पवित्र माह रमज़ान की आप सभी को दिली मुबारकबाद।
मैं ऊपर वाले से दुआ करती हूं कि ये मुक़द्दस महीना आप सभी के जीवन में सुख, समृद्धि और अमन-चैन लेकर आए। #RamadanMubarak pic.twitter.com/bD8bM0KW4u
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) March 1, 2025
پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر کہا کہ آپ سب کو رحمتوں اور برکتوں کے مقدس مہینے رمضان کی دلی مبارکباد۔ ایشور سے دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، خوشحالی اور سکون لے کر آئے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی رمضان کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی رمضان المبارک شروع ہوتا ہے، آئیے ہم اس مقدس مہینے کو دعا، استغفار اور دوسروں کی خدمت کے نئے عزم کے ساتھ قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم اپنی برادریوں میں ہمدردی، امن اور ہم آہنگی پھیلانے کی کوشش کریں۔
सभी को रमज़ान की दिली मुबारकबाद। pic.twitter.com/zzRyR85d0s
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) March 1, 2025
یہ بھی پڑھیں- ’10 مارچ کو وقف ترمیمی بل کے خلاف دہلی سمیت پورے ملک میں کریں گے احتجاج‘ آل انڈیا پرسنل لا بورڈ کا بڑا اعلان
اکھلیش یادو نے بھی سب کو رمضان کی مبارکباد دی۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



