Bharat Express

Mallikarjun Kharge

انڈیا الائنس ایم پیز کے احتجاج کے بارے میں شیو سینا (یو بی ٹی) ایم پی پرینکا چترویدی نے کہا، "یہ احتجاج بجٹ میں امتیازی سلوک کے خلاف ہے۔ تمام اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

انڈیا الائنس میں شامل پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ بجٹ کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس احتجاج میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی شرکت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دھوکا بجٹ ہے۔ یہ ظلم ہے۔ ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے منگل کوپارلیمنٹ میں پیش کئے گئے حکومت کے بجٹ کوکرسی بچانے والا اوردولوگوں کا بھلا کرنے والا قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ذات پات کی مردم شماری کے لئے رقم کا بندوبست ہونا چاہئے تھا، لیکن، اس کا بھی کوئی ذکرنہیں ہے۔

اڈیشہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کے بعد کانگریس نے اپنی ریاستی اکائی کو مکمل طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے تاکہ ریاست میں پارٹی کو نئے انداز میں زندہ کرنے کا کام کیا جاسکے۔ حالیہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں یہاں کانگریس پارٹی کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کی۔ وزیر اعظم نے X پر ایک پوسٹ میں کہا، "کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کو سالگرہ مبارک۔

مہاراشٹر قانون سازکونسل کے انتخابات میں کانگریس کے کچھ اراکین اسمبلی نے کراس ووٹنگ کی۔ کانگریس ان ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کرنے جا رہی ہے۔ این سی پی (شرد پوارگروپ) کے امیدوارجینت پاٹل کواراکین اسمبلی کی کراس ووٹنگ کی وجہ سے شکست ہوئی۔

کانگریس صدر کھرگے نے مزید کہا کہ این ٹی اے میں دھاندلی ہوئی، پیپر لیک ہوا اور گھوٹالہ کیا گیا اور این آر اے نے امتحان تک نہیں کرایا۔ بی جے پی-آر ایس ایس نے تعلیمی نظام کو تباہ کرنے اور نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، "7 ریاستوں میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج نے واضح کر دیا ہے کہ بی جے پی کے ذریعے بُنے ہوئے خوف اور بھرم کا جال ٹوٹ گیا ہے۔

اپنی شکست کے لیے مقامی کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے، انھوں نے کہاکہ "اندرونی طور پر، مسلسل دو ماہ سے، شمال مغرب میں کچھ لوگ میرے خلاف برہمن مخالف، جاٹ مخالف ہونے کی مہم چلا رہے تھے۔ بی جے پی نے یہ نہیں چلایا، کانگریس کے اپنے لوگوں نے چلایا… مجھے باہر کا آدمی کہا۔

کانگریس کو اب بتانا چاہیے کہ کیا پریس کانفرنس میں عآپ کے خلاف دیے گئے ثبوت جھوٹے تھے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا دوہرا معیار ہے۔ میں ملک کو بار بار یاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسی منافقت چل رہی ہے۔ یہ لوگ دہلی میں ایک اسٹیج پر بیٹھ کر بدعنوانوں کو بچانے کے لیے ریلیاں نکالتے ہیں۔