Bharat Express

Karnataka Muslim Reservation: پارلیمنٹ میں مسلم ریزرویشن پر ہنگامہ، جے پی نڈا نے کہا، کانگریس نے آئین کی دھجیاں اڑائیں، کھڑگے نے دیا جواب

مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل 2024 پیش کرسکتی ہے، جس پراپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ ہوسکتا ہے۔ کئی اراکین پارلیمنٹ نے جج کے گھرمیں نقد ملنے سے متعلق بھی تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے۔

کرناٹک میں مسلمانوں کے ریزرویشن سے متعلق پارلیمنٹ میں بی جے پی اور کانگریس میں تکرار ہوئی۔

کرناٹک حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو دیئے گئے 4 فیصد ریزرویشن سے متعلق احتجاج کیا جا رہا ہے۔ دراصل، کرناٹک میں سرکاری ٹینڈروں میں مسلم ٹھیکیداروں کوچارفیصد ریزرویشن دیا گیا ہے۔ بی جے پی اسے خوشنودی کی سیاست بتا رہی ہے۔ اس درمیان نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی توآنے والے وقت میں ہم آئین میں بھی ترمیم کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اب اس بیان پر بی جے پی جم کرہنگامہ کررہی ہے۔

جے پی نڈا نے کانگریس پرحملہ بولتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جس طریقے سے کانگریس پارٹی آئین کا محافظ بنتی ہے۔ آئین کے بارے میں جس طریقے سے انہوں نے دھجیاں اڑانے کی کوشش کی ہے۔ آئین میں بابا صاحب نے واضح طورپرلکھا ہے کہ ریزرویشن مذہب کی بنیاد پرنہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین کا قائم کردہ دستورہے، لیکن جنوب میں کانگریس حکومت نے کنٹریکٹ میں 4 فیصد ریزرویشن پاس کیا۔ کرناٹک حکومت نے اس سلسلے میں ایک بل پاس کیا ہے۔ وہاں کے نائب وزیراعلیٰ نے اسمبلی میں بیان دیا ہے کہ اگرضرورت پڑی توہم آئین کوبھی بدلیں گے۔ مرکزی وزراء جے پی نڈا اورکرن رجیجو نے ملیکا ارجن کھڑگے سے کہا ہے کہ وہ کرناٹک میں مسلمانوں کو ریزرویشن دینے پرکانگریس کے موقف کوواضح کریں۔

جواب میں کیا بولی کانگریس؟

جے پی نڈا کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ کس نے کہا کہ ہم آئین بدلنے والے ہیں۔ کوئی بھی ڈاکٹرامبیڈکرکا آئین بدل نہیں سکتا ہے۔ آئین کا تحفظ کرنے کے لئے ہم نے کرناٹک سے کشمیرتک بھارت جوڑو یاترا کی، لیکن انہوں نے بھارت توڑنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو بچانے والے ہم ہیں، بی جے پی والے بالکل نہیں۔

کرناٹک کے قانون پرپارلیمنٹ میں کیوں ہوا ہنگامہ؟

کرناٹک حکومت نے منگل کے روزاسمبلی میں ایک اہم بل پیش کیا، جس کے تحت عوامی ٹھیکوں میں مسلم طبقے کے لئے چارفیصد ریزرویشن کا التزام کیا گیا ہے۔ اس کے تحت دوکروڑ روپئے تک کے سول کاموں اورایک کروڑروپئے تک کے سامان/خدمات کے کنٹریکٹ میں چار فیصد ریزرویشن کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس بل کا مقصد پسماندہ طبقات میں بے روزگاری کوکم کرنا اورسرکاری تعمیراتی منصوبوں میں ان کی شرکت کوبڑھاوا دینا ہے۔ اس بل کی بی جے پی کی طرف سے مخالفت کی جا رہی ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read