Bharat Express DD Free Dish

Karnataka Muslim Reservation

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ اقتصادی اور سماجی طور پر کمزور لوگوں کو بااختیار بنانا کانگریس کا مشن اور عزم ہے۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے راہل گاندھی پرپارلیمنٹ کے کام کاج رخنہ اندازی میں رخنہ اندازی کرنے کا الزام لگایا اورکرناٹک میں مسلمانوں کے لئے اعلان کئے گئے 4 فیصد ریزرویشن کو'لالی پاپ' بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب پرمبنی ریزرویشن آئین مخالف ہے۔

اس پورے معاملے نے سیاسی ماحول کو گرم کر دیا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شیوکمار نے اپنے موقف پر ڈٹ کر کہا کہ وہ آئین کا احترام کرتے ہیں اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل 2024 پیش کرسکتی ہے، جس پراپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ ہوسکتا ہے۔ کئی اراکین پارلیمنٹ نے جج کے گھرمیں نقد ملنے سے متعلق بھی تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے۔

بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے چار فیصد کوٹہ والے  بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر کی طرف پھینک دیں۔ بی جے پی اس بل کو 'غیر آئینی' قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کر رہی ہے۔پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس بل کو قانونی طور پر چیلنج کرے گی۔

بی جے پی ایم ایل اے وائی۔ بھرت شیٹی نے کہا کہ یہ کانگریس کی خوشامد کی سیاست کا حصہ ہے۔ پارٹی اپنے ووٹ بینک کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کی خوشامد کی سیاست کی وجہ سے ریاست کا امن و امان برباد ہو گیا ہے۔