
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راہل گاندھی پر حملہ کیا ہے۔ (فائل فوٹو)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کام کاج کی برائی کرنے کے لئے راہل گاندھی پرنشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں بولنے کے لئے دیئے گئے وقت پراپوزیشن لیڈرویتنام میں تھے۔ انہوں نے کرناٹک میں کانگریس حکومت کی طرف سے اعلان کئے ٹھیکوں میں 4 فیصد ریزرویشن کو مسلمانوں کے لئے لالی پاپ بتایا ہے۔
ایک پروگرام میں وزیرداخلہ نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کوئی بھی ریزرویشن آئین کی خلاف ورزی ہے اور عدالتیں اسے خارج کردیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذہب کی بنیاد پر کسی بھی طرح کے ریزرویشن کا مکمل طریقے سے مخالفت کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں کام کاج کی مذمت کرنے پر وزیرداخلہ نے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر شاید یہ نہیں جانتے کہ ایوان میں بولنے کے ضابطے ہیں۔ اس ضابطہ کے مطابق ہی کام کرنا ہوتا ہے۔ ان پراپنی من مرضی سے نہیں چلائی جاسکتی۔
انہیں طے کرنا ہے کسے بولنا ہے: امت شاہ
انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بحث میں راہل گاندھی کو 42 فیصد وقت دیا گیا۔ اب یہ ان پر منحصر کرتا ہے کہ وہ طے کریں کہ ان کی پارٹی کی طرف سے کون بولے گا۔ انوہں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ میں سنگین بحث ہو رہی تھی، تب وہ ویتنام میں تھے اور جب وہ واپس لوٹے تو انہوں نے اپنی مرضی کے مطابق، بولنے پرزور دینا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ضوابط اور عمل کے مطابق چلتا ہے نہ کہ کانگریس پارٹی کی طرح، جسے ایک فیملی چلاتی ہے اور جہاں آپ جب چاہیں بول سکتے ہیں۔
ملک میں ایمرجنسی جیسے حالات ہونے سے متعلق کانگریس کے الزام کے بارے میں پوچھے جانے پر امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی حکومت کی تنقید کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرایمرجنسی ہوتا تو وہ جیل میں ہوتے۔ کانگریس کے ذریعہ ذات پرمبنی مردم شماری کرانے کے مطالبہ پر وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی نے ماضی میں خود اس طرح کی قواعد کی مخالفت کی تھی۔
مجھے پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جاتا: امت شاہ
کانگریس رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا اسپیکراوم برلا پر الزام لگایا کہ انہیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کام کاج غیرجمہوری طریقے سے چل رہا ہے۔ جمہوریت میں حکومت اوراپوزیشن کی جگہ ہوتی ہے، لیکن اس ایوان میں اپوزیشن کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ راہل گاندھی نے کہا، ایک کنونشن ہے، جس میں اپوزیشن لیڈرکو بولنے کی اجازت ہے۔ میں جب بھی کھڑا ہوتا ہوں، مجھے بولنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ یہاں ہمیں یہ کہنے کی اجازت نہیں کہ ہم کیا کہنا چاہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔