مہاتما گاندھی کی پڑ پوتی نیلم بین پاریکھ کا آج 93 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے نوساری میں آخری سانس لی۔ نیلم بین مہاتما گاندھی کے بیٹے ہری داس گاندھی کی پڑ پوتی نیلم تھیں۔ وہ نوساری ضلع کی الکا سوسائٹی میں اپنے بیٹے ڈاکٹر سمیر پاریکھ کے گھر رہتی تھیں۔
نیلم بین پاریکھ کا آخری سفر کل بدھ کی صبح 8 بجے ان کی رہائش گاہ سے شروع ہوگا اور ان کی آخری رسومات ویروال شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی۔ ان کی وفات پر سوگوار خاندان اور ان کے قریبی افراد انتم سنسکار میں شرکت کریں گے۔
ایک گاندھی وادی تھیں
نیلم بین پاریکھ گاندھی وادی تھیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی ویارا میں گزاری اور ہمیشہ خواتین کی فلاح و بہبود اور انسانی خدمت کے لیے وقف رہی۔ ان کی زندگی گاندھی جی کے خیالات اوراصولوں پر مبنی تھی، جسے وہ اپنے اعمال کے ذریعے زندہ رہ کردکھایا ۔
باپو کی استھیاں کا وسرجن
30 جنوری 2008 کو، مہاتما گاندھی کی 60 ویں برسی پر، نیلم بین پاریکھ نے باپو کی بچی ہوی آخری استھیاں کو احترام کے ساتھ وسرجن کیا ۔ یہ وسرجن ممبئی پاس بحیرہ عرب ساگر میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر گاندھی جی کے پیروکار اور خاندان کے افراد بھی موجود تھے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


