Journalist Payal Mehta passes away in Mumbai at 46: سینئر صحافی پائل مہتا کا انتقال، وزیر اعظم مودی،امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے تعزیت کا کیا اظہار
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پائل مہتا کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنتی صحافی تھیں، جو زمینی حقائق سے مضبوطی سے جڑی ہوئی تھیں اور قومی امور کی گہری سمجھ ان کی صحافت میں واضح طور پر نظر آتی تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پائل مہتا کو ان کے کام کے ساتھ ساتھ ان کے محبت بھرے اور مخلصانہ رویے کے لیے بھی یاد کیا جائے گا،
Ananya Raj Death: اداکارہ اننیا راج کی 27 سال کی عمر میں ہوئی موت، خاندان نے بتایا ایک سال سے تکلیف میں تھیں
اننیا راج ایک باصلاحیت اداکارہ تھیں، جنہوں نے ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا۔ انہوں نے 2016 میں فلم 7 آورز ٹو گو کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد 2017 میں وہ فلم دی فائنل ایگزٹ میں نظر آئیں، جب کہ بعد میں انہوں نے گھوسٹ میں بھی اداکاری کی۔اننیا نے تلگو فلم ’تھگگیدے میں بھی کام کیا تھا، جس میں ان کے ساتھ اداکار نوین چندرا مرکزی کردار میں تھے۔
Teejan Bai Death Amit Shah Pays Tribute: تیجن بائی کے انتقال پر وزیر داخلہ امت شاہ کا دلی خراجِ عقیدت، کہا: ’’فن و ثقافت کی دنیا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان‘‘
پدم وبھوشن اعزاز یافتہ معروف پنڈوانی گلوکارہ تیجن بائی کے انتقال پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت متعدد سیاسی لیڈروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ لیڈروں نے تیجن بائی کے انتقال کو بھارتی فن، لوک موسیقی اور ثقافتی ورثے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔
Condolences from Ameer Jamaat-e-Islami Hind: مولانا سید سلمان حسینی ندویؒ کے انتقال پر جماعتِ اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی کا تعزیتی پیغام
معروف عالم دین مولانا سید سلمان حسینی ندویؒ کے انتقال پر جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
Shoaib Akhtar’s Brother Passes Away: شعیب اختر کو گہرا صدمہ، خاندان کے سب سے قریبی فرد کا انتقال، سوشل میڈیا پر چھلک اٹھادرد
سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ ان کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں۔ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس افسوسناک خبر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔ شاہد اختر نہ صرف ان کے بڑے بھائی تھے بلکہ زندگی اور کرکٹ کیریئر میں ان کے سب سے بڑے حامیوں اور مددگاروں میں بھی شامل تھے۔
Coach and Mentor Jaspal Rana Passed Away: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا -ان کا جانا ہندوستانی کھیلوں کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے، نشانے باز- کوچ جسپال رانا کا 49 برس کی عمر میں انتقال
جسپال رانا کی کوچنگ کا سب سے نمایاں باب اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر کے ساتھ ان کا کام رہا۔ انہوں نے منو بھاکر کی فنی اور ذہنی تیاری میں اہم کردار ادا کیا، جس کا نتیجہ 2024 پیرس اولمپکس میں دو تاریخی کانسی کے تمغوں کی صورت میں سامنے آیا۔انہی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2020 میں بھارت کے باوقار دروناچاریہ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
Suman Kalyanpur: سمن کلیان پور اپنے پیچھے گیتوں کا ایسا خزانہ چھوڑ گئی ہیں، جو نسلوں تک سیکھنے اور سکھانے کا ذریعہ بنتا رہے گا: سریش واڈکر
بھارتی موسیقی کی نامور گلوکارہ سمن کلیان پور اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ انہوں نے 89 برس کی عمر میں آخری سانس لی۔ معروف گلوکار سریش واڈکر نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی فنکارہ تھیں جن سے کئی نسلوں نے موسیقی سیکھی اور متاثر ہوئیں۔
Madhu Malhotra Passes Away: ’لمبی جدائی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ مدھو ملہوترا نہیں رہیں، ’ستّے پہ ستّہ‘ اور ’ہیرو‘ جیسی فلموں سے بنائی تھی خاص پہچان
فلمی دنیا کے لیے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ 80 کی دہائی کی مشہور اداکارہ مدھو ملہوترا اب ہمارے درمیان نہیں رہیں۔ ’لمبی جدائی‘ گانے پر اپنی دلکش اداکاری سے جان ڈالنے والی مدھو کو ان کی سادگی اور بہترین اداکاری کے لیے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
Renowned Urdu Journalist Asad Raza Passes Away: معروف صحافی و سابق ایڈیٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا اسد رضا کا انتقال، صحافی برادری اور ادبی شخصیات نے اردو صحافت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا
بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد رضا خان نے اسد رضا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اردو صحافت اور اردو ادب کا بڑا خسارہ قرار دیا۔
Famous poet Tahir Faraz passes away: الوداع ’کاشفِ محبت‘: مشہور شاعر طاہر فراز کا ممبئی میں انتقال
اردو شاعری کی دنیا کا ایک روشن ستارہ آج ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گیا۔ اتر پردیش کے رامپور سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر طاہر فراز کا ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔





