Bharat Express

Influencer Surbhi Jain Passes Away: مشہور انفلواینسر کی موت، 30 سال کی عمر میں توڑا دم، کینسر سے کر رہی تھیں جدوجہد

فیشن انڈسٹری کی مشہور انفلواینسر سربھی جین کی موت کی خبر نے ہرکسی کو حیران کردیا ہے۔ 30 سال کی عمرمیں سربھی نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ سربھی کی موت کی وجہ اوویرین کینسر بتائی جارہی ہے۔

مشہور انفلواینسر سربھی جین کی 30 سال کی عمر میں موت ہوگئی ہے۔

Influencer Surbhi Jain Died: مشہورفیشن انفلواینسرسربھی جین سے متعلق ایک بری خبرآرہی ہے۔ 30 سال کی بے حد کم عمرمیں ان کی موت ہوگئی ہے۔ اس خبر نے فیشن انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ سربھی کی موت کی وجہ اوورین کینسربتائی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطانق، تین سال پہلے سربھی کو کینسرہوا تھا، جس کے علاج کے لئے انہوں نے سرجری کرائی تھی۔ گزشتہ ماہ اچانک سے انفلواینسر کی طبعیت دوبارہ بگڑگئی۔ اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ زندگی اور موت سے لڑتے ہوئے سربھی جین نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Surbhi Jain (@surbhis.jain)

علاج کے دوران ہوئی موت

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سربھی جین فیشن انڈسٹری میں کافی مقبول تھیں۔ تین سال پہلے ہی انہیں پتہ چلا تھا کہ وہ اوورین کینسر سے جدوجہد کررہی تھیں۔ حالانکہ ہمت نہ ہارتے ہوئے سربھی نے کینسر کی جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی۔ حالانکہ گزشتہ سال دوسری بارانہیں خطرناک بیماری نے اپنی چپیٹ میں لے لیا۔ اس کے بعد سے ان کا علاج جاری تھا۔ تقریباً ایک ماہ پہلے ہی سربھی نے اپنی آخری پوسٹ کے ذریعہ ہیلتھ اپڈیٹ دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Surbhi Jain (@surbhis.jain)

آخری پوسٹ میں چھلکا تھا درد

اپنی آخری پوسٹ میں سربھی جین نے بتایا تھا کہ ان دنوں وہ کافی مشکل سے جدوجہد کررہی تھیں۔ انہیں کھانے پینے کی پریشانی ہو رہی تھی، اس لئے انہیں دودھ پلانے کے لئے آئی وی ٹیوب رکھا گیا تھا۔ سربھی نے بتایا تھا، ’’کئی پریشانیوں کے سبب میرا کھانا-پینا بند ہوگیا ہے۔ میری ناک میں ایک ٹیوب لگی ہوئی ہے۔ میں مسلسل آئی وی پرہوں اورمیرا علاج چل رہا ہے۔ میں بس یہی چاہتی ہوں کہ یہ سب ٹھیک ہوجائے۔‘‘

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Surbhi Jain (@surbhis.jain)

لڑتے ہوئے ہارگئیں کینسرکی جنگ

سربھی جین نے یہ بھی بتایا تھا کہ اوورین کینسرکی وجہ سے وہ کبھی ماں نہیں بن سکیں گی۔ ان کی بیک ٹوبیک سرجری ہوئی، جس میں ان کے ایگس ہٹا دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان تمام مشکلات سے لڑتے ہوئے بھی سربھی جین نے کبھی ہارنہیں مانی تھی، لیکن اب انفلواینسراس جنگ سے ہارچکی ہیں۔ حالانکہ ان کی موت پرفیملی کے کسی بھی رکن کی طرف سے ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب، سوشل میڈیا پریوزرس (صارفین) اپنی تعزیت کا اظہار کررہے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read